پاکستان کے ہاتھوں شکست سے جنوبی افریقہ عالمی کپ سے باہر، میزبان انگلینڈ کےلئےمصیبت بن گئی سرفرازاینڈ کمپنی

پاکستان کو اپنے اگلے تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اوربنگلہ دیش سے مدمقابل ہونا ہے۔ اس کے لئے یہ تینوں میچ جیتنے ضروری ہیں، ایک میچ میں شکست سے ٹورنامنٹ سے وہ باہرہوجائے گی۔

Jun 23, 2019 11:38 PM IST | Updated on: Jun 23, 2019 11:38 PM IST
پاکستان کے ہاتھوں شکست سے جنوبی افریقہ عالمی کپ سے باہر، میزبان انگلینڈ کےلئےمصیبت بن گئی سرفرازاینڈ کمپنی

پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، جس سے وہ عالمی کپ سے باہرہوگئی۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019  کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ عالمی کپ 2019 سے باہرہوگئی۔ جنوبی افریقہ نے اپنے 7 میں سے 5 میچ گنوا دیئے، جس کے بعد اب وہ ٹاپ -4 کی ٹیم کو کسی بھی طرح سے پیچھے نہیں چھوڑ سکتی ہے۔ پاکستان کے ذریعہ دیئے گئے 308 رنوں کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رن ہی بنا پائی۔ پاکستان کی طرف سے 59 گیندوں پر 89 رن بنانے والے حارث سہیل کو 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔

ہندوستان کے خلاف شکست سے دوچار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے زبردست واپسی کی ہے۔ لارڈس میں کھیلے گئے میچ سرفرازکی ٹیم نے جیت حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ میں واپس آگئی ہے۔ پاکستان کی جیت سے انگلینڈ پربڑا خطرہ منڈرا رہا ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ میزبان ٹیم کو ہی باہرکرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔ پاکستان کو اپنے اگلے تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اوربنگلہ دیش سے مدمقابل ہونا ہے۔ اس کے لئے یہ تینوں میچ جیتنے ضروری ہیں، ایک میچ میں شکست سے ٹورنامنٹ سے وہ باہرہوجائے گی۔

Loading...

اس سے قبل آئی سی سی عالمی کپ میں خراب کارکردگی سے پریشان پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 50 اوورمیں7 وکٹ کے نقصان پر308 رن بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ رن حارث سہیل نے بنائے۔ انہوں نے شاندار89 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ بابراعظم نے69 رن بنائے۔ دونوں بلے بازی کی بہترین نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مضبوط اسکوردیا۔

اس کےعلاوہ امام الحق اورفخرزمان نے شاندارآغازدیا۔ دونوں بلے بازوں نے 44-44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ عماد وسیم نے 23 رن اورمحمد حفیظ نے 20 رن بنائے۔ وہاب ریاض نے چاررن بناکرآوٹ ہوئے۔ سرفرازاحمد اورشاداب خان ایک رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی ناگڑی نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ عمران طاہر نے 10 اووروں میں 41 رن کے عوض دو کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اینڈل پھیلکواو اورایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Loading...