آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹاپ پر، ٹیم انڈیا سب سے نیچے

عالمی کپ 2019 میں ابھی تک سب سے زیادہ کیچ چھوڑنے کی فہرست میں پاکستان کی ٹیم پہلے مقام پرقابض ہے۔ ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے کم کیچ چھوڑے ہیں۔

Jun 24, 2019 10:21 PM IST | Updated on: Jun 24, 2019 10:21 PM IST
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹاپ پر، ٹیم انڈیا سب سے نیچے

محمد عامر کیچ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ (تصویر: اے ایف پی)۔

ہندوستان اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی عالمی کپ 2019 میں بالکل الگ رہی ہے، جہاں ہندوستانی ٹیم اپنی شاندارکارکردگی سے سیمی فائنل کی مضبوط دعویداری پیش کررہی ہے۔ وہیں پاکستان کی ٹیم پرہرمیچ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہرہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ باوجود اس کے اس عالمی کپ کی ایک فہرست میں ایسا بھی ہے، جس میں پاکستان کی ٹیم نے دیگرسبھی 9 ٹیموں کو کافی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ویسے تو 9 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستانی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبرپر ہے۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم نے پانچ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے چارمیں اس نے جیت درج کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا میچ بارش سے دھل گیا تھا۔ وہیں پاکستان کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں نمبرپرہے۔ ٹیم نے6 میچ کھیلے ہیں، ان میں سےاسے تین میں ہارملی ہے جبکہ دو میں جیت، ایک میچ بےنتیجہ رہا تھا۔

Loading...

پوائنٹ ٹیبل میں بھلے ہی پاکستان کی ٹیم کافی نیچے ہو، لیکن ایک فہرست ایسی ہے جس میں ٹیم ٹاپ پرہے۔ یہ فہرست ہےٹورنامنٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ کیچ چھوڑنے کی فہرست۔ حالانکہ ٹیم کی خراب کارکردگی کو دیکھ کرکوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، لیکن آپ کوجان کرحیرانی ہوگی کہ کیچ چھوڑنے کے معاملےمیں فہرست میں دوسرے نمبرپرقابض ٹیم اس سے کافی پیچھے ہے۔

پاکستان نے چھوڑے 14 کیچ، ٹیم انڈیا نے صرف ایک

عالمی کپ 2019 میں ابھی تک پاکستان کے میچوں میں 26 کیچ چھوٹے، جن میں سے اس کے کھلاڑیوں نے 14 کیچ ٹپکا دیئے۔ دوسرے نمبرپرانگلینڈ کی ٹیم رہی، جس نے 42 میں سے 10 کیچ چھوڑے۔ ان دونوں کا فیصد بالترتیب 35.00 اور19.23 رہا۔ جنوبی افریقہ نے 31 میں سے 7 ، نیوزی لینڈ نے33 میں سے 6 اورآسٹریلیا نے 35 میں سے 6 کیچ چھوڑے۔ چھٹے نمبرپرسری لنکا ہے، جس نے 15 میں سے دو کیچ چھوڑے، بنگلہ دیش نے 24 میں سے تین، افغانستان نے 18 میں سے دو اورویسٹ انڈیز نے 27 میں سے تین کیچ چھوڑے۔

ہندوستانی ٹیم اس معاملے میں سب سے نچلے مقام پرہے۔ ٹیم نے اپنے پانچ مقابلوں میں صرف ایک کیچ چھوڑا ہے۔ ہندوستان کا فیصد 6.25 رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے ابھی تک جن چارمیچوں میں جیت درج کی ہے، ان میں اس نے جنوبی افریقہ، پاکستان، آسٹریلیا اورافغانستان کو شکست دی ہے۔ وہیں پاکستان نےانگلینڈ اورجنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔ پاکستان کو ہندوستان، آسٹریلیا اورویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Loading...