پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا- آئندہ عالمی کپ تک پاکستان کی ٹیم کو سدھاردوں گا

آئی سی سی عالمی کپ میں خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کو سدھارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jul 22, 2019 07:06 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 07:06 PM IST
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا- آئندہ عالمی کپ تک پاکستان کی ٹیم کو سدھاردوں گا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو سدھاردوں گا۔

پاکستان کی ٹیم آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی ٹیم پرسوال بھی کھڑے ہوئے تھے۔ ٹیم کی فٹنس پر بھی پاکستان کے لوگوں نےسوال کھڑے کئے تھے۔ کرکٹ شائقین نے پاکستان کے وزیراعظم اور1992 کے عالمی کپ فاتح کپتان عمران خان سے ملک کی ٹیم کو بہتربنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس موضوع پراہم اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ عالمی کپ تک پاکستان کرکٹ کی صورت تبدیل کرکے رکھ دیں گے۔ امریکہ دورہ پرگئے عمران خان نے کہا 'عالمی کپ ختم ہونے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کروں گا۔ آئندہ عالمی کپ میں آپ جوٹیم دیکھیں گے وہ ایک پروفیشنل ٹیم ہوگی، میرے یہ الفاظ آپ یا د رکھئے گا۔ ہم پاکستان کرکٹ کا سسٹم ٹھیک کریں گے اورٹیلنٹیڈ کھلاڑی کو پاکستان کی ٹیم جگہ ملے گی'۔

Loading...

پاکستان کی ٹیم میں ہے گڑبڑی؟

عمران خان کا یہ بیان پاکستان کی کرکٹ ٹیم پرسیدھے سیدھے سوال کھڑا کرتا ہے۔ عمران خان اپنی ٹیم کوپروفیشنل بنانے کی بات کررہے ہیں، توسوال یہ ہے کہ کیا ابھی پاکستان کی ٹیم پیشہ ورنہیں ہے۔ کیا اس کی ٹیم کے کھلاڑی غیرپیشہ وراندازمیں کرکٹ کھیل رہے ہیں؟

پاکستان کی ٹیم میں ہونے والی ہے بڑی تبدیلی

اظہرعلی۔ اظہرعلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں کوئی اہم تبدیلی ہونے والی ہے۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹسٹ، ونڈے اورٹی -20 کے الگ الگ کپتان بنانے کے منصوبے پرکام کررہا ہے۔ ہفتہ کے آخرمیں پی سی بی کی ایک اہم میٹنگ ہے، جس میں اس پرفیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ خبروں پراگریقین کریں تو ٹسٹ میں اظہرعلی اوراسد شفیق میں سے کسی ایک کو ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

Loading...