پاکستان سےآئی بڑی خبر، ایک اورکرکٹرنےلیا بریک، جانیں اس کے پیچھے کی وجہ

ذہنی دباؤ کے سبب گزشتہ کچھ وقت میں تین کھلاڑی کرکٹ سے بریک لے چکے ہیں، لیکن پاکستانی کھلاڑی کی وجہ اس سے مختلف ہے۔

Nov 20, 2019 09:37 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 09:39 PM IST
پاکستان سےآئی بڑی خبر، ایک اورکرکٹرنےلیا بریک، جانیں اس کے پیچھے کی وجہ

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بین الاقوامی کرکٹ سے بریک لیا ہے۔

گزشتہ کچھ وقت سےکرکٹ دنیا میں کھلاڑی کسی نہ کسی وجہ سے کرکٹ سے بریک لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں گلین میکسویل سمیت تین آسٹریلیائی کھلاڑیوں نےکرکٹ سے بریک لیا تھا اوراب پاکستان سےایک بڑی خبرآرہی ہے۔ پاکستان کی اسٹارکھلاڑی اورسابق کپتان ثنا میرنےبدھ کوکرکٹ سے بریک لےلیا ہے۔ اس سے واضح ہوگیا ہےکہ وہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے اورٹی -20 سیریزکےلئے بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ وہیں آئی سی سی خواتین ونڈے چمپئن شپ بھی نہیں کھیلیں گی۔

ثنا میرنےکرکٹ سے بریک لیتے ہوئےاعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ انگلینڈ کےخلاف ہونے والی سیریزکےلئےانتخاب (سلیکشن) کےلئے دستیاب نہیں ہیں۔ وہ اس وقت کا استعمال اپنے مستقبل کےمقاصد اوراہداف کوواپس سے سیٹ کرنے کےلئےکریں گی۔ پاکستان خاتون ٹیم دسمبرمیں انگلینڈ دورے پرجائےگی، جہاں اسے9 سے12 دسمبرتک تین میچوں کی ونڈے سیریزاور پھر17 سے20 دسمبرتک ٹی -20 سیریزکھیلنی ہے۔ ٹیم کی اسٹارگیند بازثنا میرنے ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئےکہا کہ انہیں یقین ہےکہ ٹیم اپنا سب سے بہترین کرکٹ کھیلے گی۔

Loading...

اب تک ایسا رہا ثنا میرکا کیریئر

دسمبر2005 میں ونڈے کرکٹ سے بین الاقوامی سطح پرقدم رکھنے والی ثنا میرنے 120 ونڈے میچوں میں 3.70 کی اکنامی  سے 151 وکٹ لئے۔ وہیں ثنا میرنے مئی 2009 میں ٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ سےڈیبیو کیا تھا اورانہوں نے 106 میچوں میں 5.51 اننگوں میں 89 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

ثنا میر اب انگلینڈ دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گی۔ ثنا میر اب انگلینڈ دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گی۔

ذہنی دباؤکےسبب تین آسٹریلیائی کھلاڑی لے چکے ہیں بریک

گزشتہ کچھ وقت میں ذہنی دباؤ کےسبب تین آسٹریلیائی کھلاڑی کرکٹ سے بریک لے چکے ہیں، جس میں اسٹارآل راؤنڈرگلین میکسویل، نک میڈنسن اور21 سال کے ول پوکووسکی شامل ہیں۔ پولووسکی کو توپاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کےلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اوران کےڈیبیوکی امید تھی، لیکن میچ سے پہلے ہی وہ ذہنی دباؤ کا شکارہوگئے۔ کچھ ہی وقت میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے ذہنی دباؤ کے سبب کرکٹ سے بریک لینے پرکئی طرح کے سوال بھی اٹھنے لگے تھے۔

Loading...