دوسال بعد ٹیم میں آیا یہ پاکستانی بلے باز اورپہلی ہی گیند پربنا ڈالا شرمناک ریکارڈ

پاکستان کے بلے بازعمراکمل نے ایسا ریکارڈ بنایا ہے، جسے کوئی توڑنا نہیں چاہے گا۔ ان کا موازنہ کبھی ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے کیا جاتا تھا۔

Oct 07, 2019 02:47 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 02:47 PM IST
دوسال بعد ٹیم میں آیا یہ پاکستانی بلے باز اورپہلی ہی گیند پربنا ڈالا شرمناک ریکارڈ

عمر اکمل

پاکستان میں تقریباً 4 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی۔ سری لنکا کے خلاف پہلے تین میچوں کی ونڈے سیریزہوئی، جسے اس نے 0-2 سے جیت لیا۔ وہیں اب ٹی -20 سیریز چل رہی ہے اوراس میں پاکستان 1-0 سے پیچھے چل رہا ہے۔ لاہورمیں چل رہی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کی دوئم درجے کی ٹیم نے ٹی -20 فارمیٹ میں نمبرون پاکستان کو بری طرح سے ہرایا۔ اس میچ کے لئے پاکستان نے اپنے دو باصلاحیت لیکن طویل وقت سے ٹیم سے باہرچل رہے بلے بازوں عمراکمل اوراحمد شہزاد کو شامل کیا۔ عمراکمل نے اس میچ سے قبل آخری بین الاقوامی ٹی -20 مقابلہ 2016 میں ابوظہبی میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ لیکن رن بنانے میں ناکام رہنے کے سبب انہیں باہرکردیا گیا تھا۔

دو سال بعد آئے اورپہلی ہی گیند پرآؤٹ

Loading...

عمراکمل نے دو سال بعد واپسی کی اورپہلے ہی میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔ حالانکہ یہ ایسا ریکارڈ ہے، جسے عمراکمل یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے بین الاقوامی ٹی -20 میچ میں عمراکمل جب بلے بازی کے لئے اترے توپاکستان نمبر ون ٹی -20 بلے بازبا براعظم کا وکٹ گنوا چکا تھا۔ ایسے میں عمراکمل سے بڑی اننگ کی امید تھی، لیکن وہ پہلی ہی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس طرح سے ان کے نام شرمناک ریکارڈ درج ہوگیا۔

عمراکمل نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا شاہد آفریدی کوعمراکمل نے پیچھے چھوڑ دیا۔

شاہد آفریدی کوعمراکمل نے پیچھے چھوڑ دیا۔ آفریدی بین الاقوامی ٹی-20 میچوں میں 8 بار صفرپرآؤٹ ہوئے تھے۔

اسی کے ساتھ بین الاقوامی ٹی-20 مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ صفرپرآؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمراکمل کے نام ہوگیا۔ وہ 9 ویں باربغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے مشہورآل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑا۔ آفریدی بین الاقوامی ٹی -20 میچوں میں 8 بارصفرپرآؤٹ ہوئے تھے۔ ویسے سب سے زیادہ بار صفرپرآؤٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے تلک رتنے دلشان کے نام ہے، جو 10 باراپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔

احمد شہزاد کی واپسی بھی خراب رہی

احمد شہزاد بھی طویل وقت سے پاکستانی ٹیم سے باہر چل رہے تھے، لیکن ان کی واپسی بھی مایوس کن رہی۔ احمد شہزاد بھی طویل وقت سے پاکستانی ٹیم سے باہر چل رہے تھے، لیکن ان کی واپسی بھی مایوس کن رہی۔

وہیں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی -20 میچ میں عمراکمل کے علاوہ احمد شہزاد نے بھی واپسی کی۔ ایک سال بعد ٹیم میں آرہے احمد شہزاد 9 گیندوں میں 4 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ناکامی مہنگی پڑی اوراسے 64 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد عمراکمل اوراحمد شہزاد ایک بارپھر سے ناقدین کے نشانے پرہیں۔

Loading...