سات فٹ کےاس پاکستانی گیند باز نے دیا بڑا بیان، کہا- میں نے برباد کیا گوتم گمبھیر کا کیریئر

محمد عرفان نے ایک چینل سے بات چیت میں کہا کہ کس طرح سے 2012 کی دوطرفہ سیریز کےدوران گوتم گمبھیران کا سامنا کرنے کولے کرعدم اطمینان محسوس کرتے تھے، جس کے بعد ہندوستانی سلامی بلے باز کا محدود اووروں کی کرکٹ کا کیریئرزیادہ دنوں تک نہیں چلا۔

Oct 07, 2019 04:10 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 04:10 PM IST
سات فٹ کےاس پاکستانی گیند باز نے دیا بڑا بیان، کہا- میں نے برباد کیا گوتم گمبھیر کا کیریئر

پاکستان کے تیز گند بازمحمد عرفان نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کولے کربڑا بیان دیا ہے۔ فی الحال پاکستانی ٹیم سے باہر چل رہے بائیں ہاتھ کے تیزگیند بازمحمدعرفان نے کہا ہے کہ محدود اووروں کے فارمیٹ میں انہوں نے ہی گوتم گمبھیرکا کیریئر برباد کیا ہے۔ محمد عرفان نے پاکستان کے لئے اپنا گزشتہ مقابلہ ستمبر2016 میں کھیلا تھا۔ تب پاکستان نے لیڈس میں انگلینڈ کا سامنا کیا تھا۔ اس میچ میں محمد عرفان نے پانچ اوورمیں 26 رن دے کردووکٹ حاصل کئے تھے۔ ان میں انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے بازجیسن رائے اورایلس ہیلس کے دووکٹ شامل تھے۔

محمد عرفان نے ایک چینل سے بات چیت میں کہا کہ کس طرح سے 2012 کی دوطرفہ سیریزکے دوران گوتم گمبھیران کا سامنا کرنے کولے کرعدم اطمینان محسوس کرتے تھے، جس کے بعد ہندوستانی سلامی بلے باز کا محدود اووروں کی کرکٹ کا کیریئرزیادہ دنوں تک نہیں چلا۔ بائیں ہاتھ کا یہ بلے باز اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے صرف ایک ونڈے سیریز(انگلینڈ کےخلاف) ہی کھیل پایا اورپھرانہیں ٹیم سے باہرکردیا گیا۔

Loading...

گوتم گمبھیرنے اپنا آخری ٹی -20 میچ سال 2012 میں احمد آباد میں کھیلا تھا۔ تصویر: پی ٹی آئی گوتم گمبھیرنے اپنا آخری ٹی -20 میچ سال 2012 میں احمد آباد میں کھیلا تھا۔ تصویر: پی ٹی آئی

مجھ سے آنکھ ملانے سے بچتے تھے گمبھیر

محمد عرفان نے ایک چینل سے بات چیت میں کہا 'جب میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تو گوتم گمبھیرمجھے اطمینان کے ساتھ نہیں کھیل پارہے تھے۔ ہندوستان میں 2012 کی سیریز میں وہ میرے طویل قد کی وجہ سے میری گیند کا صحیح اندازہ نہیں لگا پاتے تھے اورگیند کی تیزی بھی نہیں بھانپ پارہے تھے'۔ محمد عرفان نے دعویٰ کیا کہ اس سیریزمیں خراب کارکردگی کے سبب ہی گوتم گمبھیرکا کیریئرختم ہوگیا۔ محمد عرفان نے کہا 'گوتم گمبھیرمیرےقد کے سبب میرا سامنا کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔ مجھے اکثرلگتا تھا کہ وہ مجھ سے آنکھ ملانے سے بچتے ہیں۔ واضح رہے کہ گوتم گمبھیرنے اپنا آخری ٹی -20 بین الاقوامی میچ پاکستان کے خلاف اسی سیریزمیں احمد آباد میں کھیلا تھا۔

محمد عرفان نے بتایا 'اس میچ میں گوتم گمبھیرکو لگ رہا تھا کہ میری گیند 135-130 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے آئے گی، لیکن میں تب 145 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے گیند بازی کررہا تھا۔ ایسے میں گوتم گمبھیرمیری گیندوں کو پُل کرنے کی کوشش کررہے تھے اورناکام ہورہے تھے۔ تب نان اسٹرائیکرچھورپر کھڑے یوراج سنگھ نے گوتم گمبھیرسے کہا کہ وہ پُل کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ کٹ شاٹ کھیلیں۔ میرے اوورکی تیسری گیند پرگوتم گمبھیرنے فل شاٹ کھیلنا چاہا اوروکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Loading...