بیٹی کے انتقال کے بعد انگلینڈ سے واپس لوٹے گا یہ پاکستانی کھلاڑی

آصف علی کی بیٹی کا علاج امریکہ میں چل رہا تھا۔

May 20, 2019 07:19 PM IST | Updated on: May 20, 2019 07:19 PM IST
بیٹی کے انتقال کے بعد انگلینڈ سے واپس لوٹے گا یہ پاکستانی کھلاڑی

آصف علی اب لوٹیں گے پاکستان ۔ تصوویر: ٹوئٹر

پاکستان کے 27 سال کے بلے بازآصف علی کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے اوروہ انگلینڈ دورہ چھوڑکرجلد ہی پاکستان لوٹیں گے۔ پاکستان کے لئے ونڈے اورٹی -20 کرکٹ کھیلنے والے اس کھلاڑی کی دو سال کی بیٹی نورفاطمہ کینسرسے جنگ ہارگئی۔ آصف علی کی بیٹی کا علاج امریکہ میں چل رہا تھا۔

پاکستان سپرلیگ میں آصف علی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹیڈ کے بیان کے مطابق 'آئی ایس ایل یو فیملی کے احساسات آصف علی کے ساتھ ہیں، جس نےاپنی بیٹی کھودی ہے۔ آصف علی کافی مضبوط ہےاورہم سبھی کےلئے ترغیب ہے'۔

Loading...

انگلینڈ روانہ سے پہلے کیا ٹوئٹ

انگلینڈ میں محدود اووروں کی سیریزکےلئے روانہ ہونےسے قبل آصف نے22 اپریل کوٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا 'وہ اپنی بیٹی کوعلاج کےلئے امریکہ بھیج رہے ہیں۔ آپ سب اس کےلئے دعا کریں'۔ آصف علی کوپاکستان سپرلیگ کے چوتھےسیزن کے دوران بیٹی کےکینسرکے بارے میں پتہ چلا تھا اورتب وہ اپنی اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹیم کےکوچ ڈین جونس کےسامنے روپڑے تھے۔ آصف علی کی بیٹی اسٹیج فورکینسرسے جدوجہد کررہی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے آصف علی

آصف علی نےانگلینڈ کے خلاف پانچویں اورآخری ونڈے میں 17 گیندوں پردوچوکے کی مدد سے 22 رن کی اننگ کھیلی۔ حالانکہ ان کی ٹیم میچ ہارگئی جبکہ اس سیریزمیں ان کی ٹیم کا وہائٹ واش ہوا ہے۔ ویسے اس سیریزمیں وہ چارمیچ کھیلے، جس میں ان کے بلے سے 142 رن نکلے۔ اس دوران ا ن کا اوسط 35.40 رہا توسب سے بہترین اننگ 52 رنوں کی رہی۔

عالمی کپ میں ملی جگہ

حالانکہ آصف علی کو30 مئی سے شروع ہورہے عالمی کپ کے لئے پاکستان کی ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن آج اعلان کی گئی 'فائنل' ٹیم میں وہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس مڈل آرڈرکے بلے بازنے اب تک 16 ونڈے میچوں میں 31.09 کی اوسط سے 342 رن بنائے ہیں۔

Loading...