پاکستان کو روکنے کےلئے بنگلہ دیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کرہارے گا ہندوستان: پاکستانی کرکٹر

ہندوستان کے 6 میچوں میں 11 پوائنٹ ہیں اوروہ ابھی تک اسے شکست نہیں ملی ہے۔ وہ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پرہے۔

Jun 28, 2019 10:32 PM IST | Updated on: Jun 28, 2019 10:32 PM IST
پاکستان کو روکنے کےلئے بنگلہ دیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کرہارے گا ہندوستان: پاکستانی کرکٹر

پاکستان نے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تھی۔ (تصویر: اے پی)۔

پاکستان کے سلامی بلے باز باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر رکھنے کے لئے جان بوجھ کرہارسکتا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ بنگلہ دیش اورسری لنکا کے خلاف ہندوستان آئندہ میچوں میں ہارسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کے خلاف ٹیم انڈیا نے جان بوجھ کرکمزورکھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کو افغانستان کے خلاف جیت کے لئے سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان سخت مقابلہ بھی دیکھنےکوملا تھا۔ پاکستان کی طرف سے 19 ٹسٹ اور50 ونڈے کھیلنے والے باسط علی نے اے آروائی نیوزسےکہا 'ہندوستان کبھی نہیں چاہےگا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔ اسےاب بنگلہ دیش اورسری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے ہیں۔ سبھی نے دیکھا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہندوستان کیسے جیتا۔ وہ (ہندوستان) اس طرح سے کھیلیں گےکہ کوئی نہیں جان پائےگا کہ کیا ہوا۔  افغانستان کے خلاف کیا ہوا۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف کیا کیا۔ ڈیوڈ وارنرنےکیا کیا'۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ ہندوستان پاکستان کو سیمی فائنل میں سے باہررکھنے کے لئے جان بوجھ کرہارسکتا ہے۔

Loading...

ہندوستان کو اب تک نہیں ملی ہے شکست

ہندوستان کے 6 میچوں میں 11 پوائنٹ ہیں اوروہ ابھی تک اسے شکست نہیں ملی ہے۔ وہ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پرہے۔ اتوارکو انگلینڈ، پھر بنگلہ دیش اورسری لنکا سے ہندوستان کے میچ ہونے ہیں۔ ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً طے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان کے انگلینڈ کو شکست دینے پرہی پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں زندہ رہیں گی۔

جان بوجھ کر1992 میں ہارا تھا نیوزی لینڈ

باسط علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ 1992 عالمی کپ میں جان بوجھ کرلیگ مرحلے میں پاکستان سے ہارگیا تھا تاکہ اسے اپنے ملک میں سیمی فائنل کھیلنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ 1992 میں کیا ہوا۔ نیوزی لینڈ جان بوجھ کرپاکستان سے (لیگ مرحلے میں) ہارگیا تھا۔ اگرآپ عمران بھائی (اس وقت کے پاکستانی کپتان عمران خان) سے پوچھوتو وہ بھی یہی کہیں گے۔  وہ (نیوزی لینڈ) اس لئے پاکستان سے ہارگئے تاکہ سیمی فائنل اپنے ملک میں کھیل سکیں۔

Loading...