پاکستانی کرکٹرکی دھمکی- ہندوستان ڈرپوک ملک، ہمارے پاس نیوکلیئر بم، ہندوستان کا خاتمہ کردیں گے

کشمیرموضوع پرپاکستانی کرکٹرمتنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ جاوید میانداد نےتوتمام حدیں توڑتےہوئے ہندوستان پرحملہ کرنےکی وکالت کرڈالی ہے۔

Aug 19, 2019 08:57 PM IST | Updated on: Aug 19, 2019 09:03 PM IST
پاکستانی کرکٹرکی دھمکی- ہندوستان ڈرپوک ملک، ہمارے پاس نیوکلیئر بم، ہندوستان کا خاتمہ کردیں گے

جاوید میانداد نے ہندوستان کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنے کےبعد سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان کے لیڈرہی نہیں اس کے عظیم کرکٹربھی کشمیرموضوع پرمتنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی، شعیب اختراورسرفرازاحمد کے بعد اب اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جاوید میانداد نے تو تمام حدیں توڑتے ہوئے ہندوستان پر حملہ کرنے کی وکالت کرڈالی ہے۔ ایک پاکستانی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد نے ہندوستان کو ایک ڈرپورک (بزدل) ملک بتایا ہے۔

 جاوید میانداد کی گیدڑبھبکی

Loading...

جاوید میانداد سے جب کشمیرموضوع پرسوال پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ 'اگرآپ کے پاس لائسنسی ہتھیارہےتوآپ کوحملہ کرنا چاہئے۔ یہ ہرجگہ کا اصول ہےکہ آپ اپنے بچاو میں مار سکتے ہیں۔ جب ان کی لاشیں گھروں میں جائیں گی تبھی ان کواحساس ہوگا'۔ جب جاوید میانداد سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی کوکیا پیغام دیں گے؟ توانہوں نے کہا 'میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں ہندوستان ایک ڈرپوک (بزدل) ملک ہے۔ ابھی تک انہوں نےکیا کیا ہے؟ نیوکلیئربم ہم نےایسے ہی نہیں رکھا ہے، ہم نے چلانےکےلئےرکھا ہوا ہے، ہمیں موقع چاہئےاورہم صاف کردیں گے'۔

پاکستانی کرکٹردے رہیں اشتعال انگیز بیان

واضح رہےکہ جاوید میانداد سےپہلےشعیب اختر، پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد اورشاہد آفریدی بھی کشمیرموضوع پرمتنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔ سرفرازاحمد نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئےکہا تھا 'میں اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے کشمیری بھائیوں کی مدد کریں۔ ہم ان کی تکلیف سمجھتےاورمحسوس کرتے ہیں۔ پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے'۔ شاہد آفریدی نےاقوام متحدہ کےسامنےاس کشمیرمسئلےکولےجانےتک کا مطالبہ کیا تھا۔ شعیب اخترنے بھی متنازعہ ٹوئٹ کرکےکشمیرموضوع پراپنی رائے رکھی تھی۔

Loading...