جیت کے ساتھ رخصت ہوا یہ عظیم کھلاڑی، پاکستانی کرکٹرمحمد حفیظ لیں گےاس کھلاڑی کی جگہ

اے بی ڈی ویلیئرس کےلئےمڈل سیکس کے ساتھ یہ سیشن کافی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نےپانچ میچوں میں 84.33 کی اوسط اور191.66 کےاسٹرائیک ریٹ سے 253 رن بنائے ہیں۔ ان پانچ میچوں میں سےتین میں انہوں نےنصف سنچری لگائی ہے۔

Aug 13, 2019 08:55 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 08:59 PM IST
جیت کے ساتھ رخصت ہوا یہ عظیم کھلاڑی، پاکستانی کرکٹرمحمد حفیظ لیں گےاس کھلاڑی کی جگہ

اے بی ڈی ویلیئرس اس سیزن میں مڈل سیکس کی طرف سے ٹی -20 کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی۔

پاکستان کے آل راونڈرمحمد حفیظ ٹی -20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں مڈل سیکس کے لئے کھیلیں گے۔ حفیظ کو جنوبی افریقہ کے سابق اسٹارکرکٹراے بی ڈی ویلیئرس کے متبادل کے طورپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈی ویلیئرس کچھ وقت کے لئے اس ٹیم سے الگ ہورہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ وہ ٹیم کے آخری دوگروپ میچوں اورناک آوٹ کے لئے واپسی کریں گے۔ ڈی ویلیئرس جیت کے ساتھ رخصت ہورہے ہیں۔ ٹیم کو لارڈس میں کھیلے گئے اس کے پچھلے گروپ میچ میں سرے کے خلاف 64 رن سے جیت ملی تھی۔

اے بی ڈی ویلیئرس کے لئے مڈل سیکس کے ساتھ یہ سیشن کافی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 84.33 کی اوسط اور191.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے 253 رن بنائے ہیں۔ ان پانچ میچوں میں سے تین میں انہوں نے نصف سنچری لگائی ہے۔ اسی سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنی شاندارفارم میں ہیں۔ مڈل سیکس فی الحال پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پرہے۔ اس کے 12 پوائنٹ ہیں۔ ٹیم کا اگلا مقابلہ چیمسفورڈ میں ایسکس کے خلاف ہوگا۔

Loading...

محمد حفیظ حال ہی میں کناڈا گلوبل ٹی -20 لیگ میں ایڈمنٹن رائلس کی طرف سے کھیل کر لوٹے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی پانچ اننگوں میں انہوں نے 85 رن ہی بنائے تھے۔ وہ ایسکس کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ کاونٹی کرکٹ میں حفیظ کا پہلا مقابلہ ہوگا۔ حفیظ پاکستان کی ونڈے ٹیم کا حصہ ہیں۔ حالانکہ وہ ٹسٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں انہوں نے 253 رن بنائے تھے۔ ان میں انگلینڈکے خلاف ناٹنگھم میں کھیلی گئی 84 رنوں کی فاتحانہ میچ اننگ کھیلی تھی۔

محمد حفیظ نےکناڈا ٹی -20 لیگ کے پانچ میچوں میں محض 85 رن بنائے ہیں۔ محمد حفیظ نےکناڈا ٹی -20 لیگ کے پانچ میچوں میں محض 85 رن بنائے ہیں۔

محمد حفیظ کو پاکستان کی معاہدہ بند کھلاڑیوں کی نئی فہرست میں جگہ نہیں ملی، لیکن وہ سلیکشن کے لئے دستیاب رہیں گے۔ حالانکہ کناڈا ٹی -20 لیگ میں وہ اچھی لے میں نہیں نظر آئے۔ ایسے میں ڈی ویلیئرس کی بھرپائی کرنا ان کے لئے بڑا چیلنج ہوگا۔ ویسے محمد حفیظ کو ٹی -20 کرکٹ کھیلنے کا اچھا تجربہ ہے۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 258 میچ کھیلے ہیں، جن میں 24.49 کی اوسط سے 5413 رن بنائے ہیں۔ اس فارمیٹ میں محمد حفیظ نے دو سنچری اور30 نصف سنچریاں لگائیں ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے 6.25 کی اکنامی ریٹ سے 162 وکٹ بھی لئے ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com