ہندوستان کی شکست سےخوش ہوئے پاکستانی، کررہے ہیں ایسے ٹوئٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کوعالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ہارگئی ہے۔ اسی شکست کےساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کی عالمی کپ سے وداعی بھی ہوگئی۔

Jul 10, 2019 10:53 PM IST | Updated on: Jul 10, 2019 10:53 PM IST
ہندوستان کی شکست سےخوش ہوئے پاکستانی، کررہے ہیں ایسے ٹوئٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ہارگئی ہے۔ اسی شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم عالمی کپ سے باہرہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کو عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کی عالمی کپ سے وداعی بھی ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے 18 رن سے شکست دے کرعالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو خطاب کے مضبوط دعویداروں میں سمجھا جاتا تھا، لیکن اس کا خواب فائنل میں پہنچنے کا بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکا۔

نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ہندوستان کو 240 رنوں کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 221 رن بناسکی اوراس کی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کی اس شکست سے جہاں ملک وبیرون ملک کے کروڑوں ہندوستانی مایوس ہیں تو وہیں ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں ہندوستان کی شکست کا جشن منایا جارہا ہے۔

Loading...

سیمی فائنل  میں ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پرتمام طریقے سے مذاق اڑارہے ہیں اورمیمس شیئرکررہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترہندوستانی ٹیم کوٹرول کیا جارہا ہے۔ وہیں پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفورنےٹوئٹ کرکے نیوزی لینڈ کومبارکباد دی ہے۔

gafoor

پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفورنے لکھا ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کو مبارکباد۔ آئی سی سی عالمی کپ فائنل میں پہنچنے کے لئے آپ نے ایک شاندارجیت درج کی۔ آپ کی ٹیم اخلاقی اقدارکے ساتھ ایک عظیم قومی کے جذبے اورکھیل کے جذبے کو دکھاتی ہے۔

سوشل میڈیا کےکچھ صارف کا کہنا ہے کہ دو دن لگا کربھی ہندوستان میچ نہیں جیت سکا۔

tweet-1-2

ایک صارف نے وراٹ کوہلی کی اس تصویرکا کچھ اس طرح مذاق بنایا ہے۔

tweet-4

ایک صارف نے لکھا ہے کہ آج میں نے سچ میں ہندوستان کی شکست کی بہت ساری دعا کی تھی۔

tweet2-

 

ایک صارف نے پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کی ایسی تصویرشیئرکی ہے۔

tweet-5

پاکستان کے ایک صارف نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی تصویرکو اس طرح سے شیئرکیا تھا۔

tweet-6

 

Loading...