پیٹ بھرنےکےلئےمال ڈھو رہا ہے یہ پاکستانی کرکٹر، پی سی بی کےایک فیصلے سے برباد ہوا کیریئر

فضل سبحان نےکہا کہ انہوں نےملک کی نمائندگی کرنے والے سخت محنت کی تھی۔ محکمہ جاتی کرکٹ کےدوران انہیں لاکھ روپئےکی تنخواہ ملتی تھی۔

Oct 14, 2019 07:43 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 07:46 PM IST
پیٹ بھرنےکےلئےمال ڈھو رہا ہے یہ پاکستانی کرکٹر، پی سی بی کےایک فیصلے سے برباد ہوا کیریئر

پی سی بی کےایک فیصلے سےاس نوجوان کرکٹر کا برباد ہوا کیریئر

پاکستان میں گھریلوکرکٹ کودوبارہ شروع کیا جارہا ہے، لیکن اس وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نےاپنےکئی ابھرتےہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کےکیریئرکوبرباد کردیا۔ بورڈ کو محکمہ جاتی کرکٹ کلچرکوختم کرنے کے بعد نقادوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وجہ سے کئی کرکٹروں کا کیریئرتقریباً ختم ہوگیا۔ اسی کا شکارفضل سبحان بنے، جن کا قومی ٹیم میں آنا تقریباً طے ہوگیا تھا، لیکن اب انہیں فیملی چلانےکےلئے پک اپ (مال ڈھونے کی گاڑی) چلانی پڑرہی ہے، جس کےکرائے سےان کا گھرچل رہا ہے۔ کراچی کی سڑکوں پرفضل سبحان کا پک اپ چلاتے ہوئےایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوا، جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے پہلےوہ تقریباً لاکھ روپئےکماتےتھےاوراب 30 سے35 ہزارروپئے میں گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔

Loading...