پی وی سندھونے رقم کی سنہری تاریخ، عالمی چمپئن شپ میں سونےکا تمغہ جیتنےوالی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

پی وی سندھونے جاپان کی نوجومي اوكهارا کواتوارکویکطرفہ اندازمیں 21-7، 21-7 سے شکست دے کرورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کرنئی تاریخ رقم کی۔

Aug 25, 2019 07:27 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 07:35 PM IST
پی وی سندھونے رقم کی سنہری تاریخ، عالمی چمپئن شپ میں سونےکا تمغہ جیتنےوالی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

سندھونےعالمی چمپئن شپ میں رقم کی سنہری تاریخ۔

باسل: ہندوستان کی پی وی سندھونے جاپان کی نوجومي اوكهارا کواتوارکویکطرفہ اندازمیں 21-7، 21-7 سےشکست دے کرورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کرنئی تاریخ رقم کی۔ سندھوعالمی چمپئن شپ میں سونےکا تمغہ جیتنےوالی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سندھونےبڑے ٹورنامنٹوں کےفائنل میں ہارنےکا تعطل آخرآج توڑدیا اوروہ ہندوستان کی بیڈمنٹن میں پہلی عالمی چمپئن بن گئیں۔

سندھوگزشتہ دوسال عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں ہاری تھیں، لیکن اس بارانہوں نےکوئی غلطی نہیں کی اورزبردست مظاہرہ کرتے ہوئےاوكهارا کوشکست سےدوچارکردیا۔ اولمپک سلورفاتح سندھو کا عالمی چمپئن شپ میں یہ پانچواں تمغہ ہے۔ وہ اس سےپہلےدوچاندی اور دوکانسےکےتمغے جیت چکی ہیں۔

پانچویں سیڈ سندھونےتیسری سیڈ اوكهارا کو37 منٹ میں شکست دے کرہندوستان میں جشن کی لہردوڑا دی۔ سندھوکو2016 کے ریواولمپکس میں چاندی،2017 کی عالمی چمپئن شپ میں چاندی، 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی اور2018 کی عالمی چمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ ملا تھا، لیکن انہوں نےاس وقت اپنےمیڈل کا رنگ بدلتے ہوئےاسے پیلا کردیا۔

سندھوعالمی چمپئن شپ میں سونےکا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سندھوعالمی چمپئن شپ میں سونےکا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

سندھو کا 2019 میں یہ پہلا خطاب ہے اور یہ خطاب بھی انہیں عالمی چمپئن شپ میں ملا جس کا ہندستان کو کئی سالوں سےانتظار تھا۔ سندھو نے فائنل میں جو مظاہرہ کیا وہ بے مثال تھا اوراس کارکردگی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اوكهارا جیسی کھلاڑی کو دونوں گیمزمیں 21-7، 21-7 سے شکست دے کرسندھو نےثابت کیا کہ وہ اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ کی سب سےمضبوط دعویداررہیں گی۔ سندھو نے عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبرکی کھلاڑی اوكهارا کےخلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 9-7 کر لیا ہے۔

اولمپک سلور فاتح سندھو نےکوارٹر فائنل میں دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی تائی پے کی تائی جو ینگ کو، سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبرکی کھلاڑی چین کی یو فئی کوفائنل میں عالمی رینکنگ میں چوتھےنمبرکی کھلاڑی اوكهارا کو شکست دی۔ سندھو کا اس سال یہ دوسرا اورعالمی چمپئن شپ میں مسلسل تیسرا فائنل تھا۔ وہ اس سال اس سے پہلے انڈونیشیا اوپن کے فائنل میں پہنچیں تھیں۔ سندھو نے گزشتہ سال عالمی چمپئن شپ میں اور ورلڈ ٹورفائنلس میں بھی اوكهارا کو شکست دی تھی۔

Loading...