کپتان بدلتے ہی راجستھان رائلس نے جیت کا دیدار، اسٹیون اسمتھ ٹیم کےلئےثابت ہوئےخوش قسمت

اجنکیا رہانےکوہٹا کرآسٹریلیا کےاسٹیون اسمتھ کودوبارہ کپتان بنایا اوراس کا یہ داؤ کام بھی کرگیا۔ کیونکہ اس نے ممبئی کو پانچ وکٹ سے شکست دے کراپنی امیدوں کوبرقرار رکھا۔

Apr 21, 2019 08:28 AM IST | Updated on: Apr 21, 2019 08:28 AM IST
کپتان بدلتے ہی راجستھان رائلس نے جیت کا دیدار، اسٹیون اسمتھ ٹیم کےلئےثابت ہوئےخوش قسمت

راجستھان رائلس کےنئےکپتان اسٹیون اسمتھ نےٹیم کوجیت کی پٹری پرلوٹایا۔ تصیر: بی سی سی آئی

جے پور: مسلسل شکست سےمایوس راجستھان رائلس کواپنا کپتان تبدیل کرنے کا فائدہ ملا اور اس کوممبئی انڈینس کے خلاف ہفتہ کو آئی پی ایل -12 مقابلے میں اہم جیت مل گئی۔ گزشتہ شب راجستھان نےاس مقابلے میں ممبئی کو5  وکٹ سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں9 میچوں میں تیسری کامیابی حاصل کی، جس سے اس کی امیدیں بنی ہوئی ہیں۔

راجستھان رائلس نے ہفتہ کے روزاس مقابلے سے پہلےاجنکیا رہانےکوہٹا کرآسٹریلیا کےاسٹیون اسمتھ کو دوبارہ کپتان بنایا اوراس کا یہ داؤ کام بھی کرگیا۔ ممبئی کو پانچ وکٹ پر 161 رن پرروکنے کےبعد راجستھان نےاسمتھ کے ناٹ آؤٹ 59 اور17 سال کے نوجوان بلے بازریان پراگ کی 43 رن کی بہترین اننگ سے پانچ وکٹ پر162 رن بنا کر توقعات روشن رکھنے والی فتح حاصل کر لی۔ راجستھان کی نومیچوں میں یہ تیسری جیت ہے اوراس کے 6 پوائنٹس ہو گئےہیں۔

Loading...

گرچہ پلے آف میں جانےکےلئے راجستھان کواپنے باقی پانچوں میچ جیتنے ہوں گے۔ دوسری طرف ممبئی کو10 میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان نے اجنکیا رہانےکو چوتھے اوورمیں 39 کے اسکور پرگنوا دیا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے رہانے کی کپتانی چھین لی گئی تھی۔ تاہم رہانے کی خراب کارکردگی برقراررہی اور وہ 12 گیندوں میں 12 رن بنا کرلیگ اسپنرراہل چہرکی گیند پرآؤٹ ہو گئے۔ سنجو سیمسن اورنئےکپتان اسٹیون اسمتھ نے دوسرے وکٹ کے لئے37 رنوں کی شراکت کی۔ گزشتہ میچ میں دہلی کے خلاف تین وکٹ لینے والے چاهر نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمسن کو اپنا دوسرا شکار بن لیا۔ سیمسن نے 19 گیندوں پر 35 رن میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سے قبل راجستھان سے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کے لئے كوئنٹن ڈی کوک نے مشکل پچ پربہترین اسٹروک کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی ، تو باقی بلے بازاتنی آزادی سے نہیں کھیل سکے۔ کسی حد تک سوريہ كماریادو اورآخر میں ہاردک پانڈیا نے مفید بلے بازی کی۔ گرچہ ہاردک کو کئی جیون دان ملے ۔ اجنکیا رہانے کی جگہ نئے کپتان بنائے گئے اسٹیو اسمتھ نے جلد ہی سوائی مان سنگھ کی اسٹیڈیم کو پڑھ لیا، جس کا فائدہ ان کی ٹیم کو ہوا۔ راجستھان نے میچ سے ٹھیک  پہلےاجنکیا رہانے سےکپتانی واپس لےکرٹیم کی کمان اسٹیون اسمتھ کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔ نئےکپتان اسمتھ نے میچ میں ٹاس جیتنےکے بعد پہلے ممبئی کو بلے بازی کا موقع دیا، جس نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹ پر 161 رن پر بنائے تھے ۔

بی سی سی آئی اومبوڈسمین سےہفتہ کو20 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا پانے والے آل راؤنڈرہاردک پانڈیا 23 رن ہی بنا سکے۔ پانڈیا کو جوفرا آرچرنے ایل بی ڈبلیو کیا۔ آل راؤنڈر نے 15 گیندوں میں دو چوکے اورایک چھکا لگایا۔ کیرون پولارڈ 10 رن بنا کرجے دیو انادكٹ کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ بین کٹنگ 13 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان کے لئے شريس چاراووروں میں 21 رن پردو وکٹ لےکرسب سےکامیاب گیند بازرہے۔ اسٹیورٹ بنی کو19 رن، آرچرکو 22 رن اورانادكٹ کو46 رن دے کرایک وکٹ ہاتھ لگا۔

Loading...