ٹیم انڈیا کی دھجیاں اڑانے والا کھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں کھول پارہا ہےکھاتہ، ٹیم کی پریشانی میں اضافہ

اس وقت راجستھان رائلس ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے ہرترکیب اپنا رہی ہے۔

Apr 21, 2019 03:53 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 03:57 PM IST
ٹیم انڈیا کی دھجیاں اڑانے والا کھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں کھول پارہا ہےکھاتہ، ٹیم کی پریشانی میں اضافہ

آئی پی ایل 2019: تصویر: آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام۔

آئی پی ایل 12 کی دلچسپی جاری ہے اورپوائنٹ ٹیبل ٹاپ ٹیموں کی کہانی صاف صاف بتارہی ہے۔ اس وقت چنئی سپرکنگس (14)، ممبئی انڈینس (12)، دہلی کیپٹلس (12) اورکنگس الیون پنجاب (10) کا دبدبہ واضح طورپردکھائی دے رہا ہےجبکہ سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس (8-8) پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے مقام پرقائم ہیں۔ راجستھان رائلس ٹیم 9 میچوں میں تین جیت کے ساتھ ساتویں مقام پرہیں توبنگلورنے اب تک 9 میں سے صرف دومیچ جیتے ہیں۔

اس وقت راجستھان رائلس ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کےلئے ہرترکیب اپنا رہی ہے۔ حالات کچھ ایسے ہیں کہ اس نے سیزن کے درمیان ہی اجنکیا رہانے کوکپتانی سے ہٹاکراسٹیون اسمتھ کوذمہ داری سونپ دی ہے۔  جبکہ پلیئنگ الیون میں بھی تبدیلی کا دورجاری ہے، لیکن یہاں 26 سال کے دائیں ہاتھ کے بلے بازاوردائیں ہاتھ کے آف بریک اسپنرایشٹن ٹرنراس کے لئے پہیلی بنے ہوئے ہیں۔

Loading...

لمبے لمبے چھکے لگانے میں ماہریہ کھلاڑی موجودہ سیزن میں دو میچ کھیل چکا ہے، لیکن کھاتہ نہیں کھل پارہا ہے۔ وہ دونوں بارگولڈن ڈک ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک باروہ ہندوستان کے خلاف ٹی -20 انٹرنیشنل اورایک بارایڈیلیڈ اسٹرائیکرکے خلاف کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔ اس لحاظ سے وہ ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چاربارگولڈن ڈک ہوچکے ہیں۔ ویسے اس کھلاڑی سے وہ ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چاربارگولڈن ڈک ہوچکے ہیں۔ ویسے اس کھلاڑی کو راجستھان نے آئی پی ایل آکشن کے دوران 50 لاکھ روپئے میں اپنے ساتھ جوڑا تھا۔

ہندوستان سے چھین لی تھی جیت

ایشٹن ٹرنرنے آسٹریلیا کے لئے اب تک تین ونڈے اورپانچ ٹی 20 میچ کھیلے ہیں، لیکن اس سال 10 مارچ کو موہالی میں ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلی گئی اننگ نے انہیں پوری دنیا میں شہرت دلا دی تھی۔ سچ کہا جائے تواس نوجوان نے ٹیم انڈیا کی دھجیاں اڑا دی تھیں۔ ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے شکھر دھون (143) اورروہت شرما (95) کےسہارے 358/9 کا اسکوربناکرآسٹریلیا کو 359 رن کا چیلنج دیا تھا۔

آسٹریلیا نےجوابی حملہ کرتے ہوئے 36.1 اوورمیں چاروکٹ پر229 رن بنالئے تھے اوراب اسے 13.5 اوورمیں 130 رن بنانے تھے، جوکہ خاص مشکل لگ رہا تھا، لیکن اس کے بعد جوہوا وہ تاریخ بن گیا۔ ٹرنرنے صرف 43 گیندوں پرپانچ چوکے اور6 چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 84 رنوں کی اننگ کھیل کرمیچ اپنے قبضے میں کرلیا۔ سچ کہا جائے توایک وقت میچ گنواتی نظرآرہی آسٹریلیا نے 47.5 اوورمیں بازی مارلی۔ جبکہ ہندوستان نے پہلی بار350 کا اسکوربنانے کے بعد میچ گنوایا تھا۔ ونڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بہترین اسکور بنانے والےاس نوجوان کو میچ کا ہیرو منتخب کیا گیا تھا۔ ایشٹن ٹرنرنے تین ونڈے میں اب تک 8 چھکے لگائے ہیں اوروہ لمبے لمبے چھکے لگانے کے لئے کنگاروٹیم میں مشہورہو چکےہیں۔

Loading...