ایکشن کے سبب بلے بازہماری گیندوں کوسمجھنے میں قاصر: راشد خان

راشد خان نےکہا کہ انہیں علم ہے کہ حریف ٹیم ان کا سامنا کرنےکےلئے کافی تیاری کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ وقتا فوقتا اپنی گیند بازی میں تبدیلی لاتے رہتے ہیں۔ یہی ان کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔

Apr 02, 2019 10:35 PM IST | Updated on: Apr 02, 2019 10:35 PM IST
ایکشن کے سبب بلے بازہماری گیندوں کوسمجھنے میں قاصر: راشد خان

راشد خان۔ تصویر: کرک ٹیکر ڈاٹ کام

نئی دہلی: انڈین پریمئیرلیگ ( آئی پی ایل) 2019 میں اپنی شاندارکارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کےاسپن گیند بازراشد خان نے کہا کہ ان کے ایکشن کی وجہ سے بلے بازوں کو گیند سمجھنے میں دقت آتی ہے۔ بتا دیں کہ افغانستان کا یہ اسپنرسال 2017 ہی حیدرآباد کے ٹیم کا اہم حصہ رہا ہے۔ دونوں سال انہوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال حیدرآباد کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی اوراس میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

راشد خان نےکہا کہ انہیں علم ہے کہ حریف ٹیم ان کا سامنا کرنےکےلئے کافی تیاری کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ وقتا فوقتا اپنی گیند بازی میں تبدیلی لاتے رہتے ہیں۔ یہی ان کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔ اس کی وجہ سے وہ بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں۔ وہ بلے بازوں کے خلاف اپنے تیز ایکشن کو ہتھیار بنا کر استعمال کرتےهیں۔

سن رائزرس حیدرآباد کے گیند بازنےکہا کہ میں اپنی رفتاراورتیزایکشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں 'دوسرا' بھی مختلف طریقےسے ڈالتا ہوں۔ کبھی کوئی گیند زیادہ اچھال لیتی ہے تو کبھی کوئی گیند زیادہ ٹرن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بولنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کو راجستھان کے خلاف چھکا لگا کرمیچ جتايا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈرکہلانے پرانہیں کافی خوشی ہوتی ہے۔

Loading...

غور طلب ہے کہ راشد خان نے صرف آئی پی ایل ہی نہیں بلکہ اپنی قومی ٹیم افغانستان اور بگ بیش میں شاندارآل راؤنڈ کارکردگی کی ہے۔ انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل میں 34 میچ کھیلے ہیں اور6.64 کی اکنامی سےانہوں نے 40 وکٹ لئے ہیں۔ اس دوران ان کی سب بہتر کارکردگی 19 رن دے کرتین وکٹ ہے۔ اگرچہ بلے بازی میں انہیں ہاتھ آزمانے کا ابھی تک زیادہ موقع نہیں ملا ہے۔ انہوں نے اب تک 177.08 کی بہترین اسٹرائک ریٹ سے 85 رن  بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 34 ناٹ آوٹ رہا ہے۔

Loading...