بنگلورکوبڑا جھٹکا، آئی پی ایل سے باہرہوگیا ٹیم کا 'خوش قسمت' کھلاڑی

جنوبی افریقہ کے تیزگیند بازاورآئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کی گیند بازی میں جان پھونکنے والے ڈیل اسٹین کندھے میں چوٹ کی وجہ سے باقی ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے ہیں۔

Apr 25, 2019 10:54 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 10:57 PM IST
بنگلورکوبڑا جھٹکا، آئی پی ایل سے باہرہوگیا ٹیم کا 'خوش قسمت' کھلاڑی

آئی پی ایل 2019

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کےتیز گیند بازاورانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرس بنگلورکی گیند بازی میں جان پھونکنے والے ڈیل اسٹین کندھے میں چوٹ کی وجہ سے باقی ٹورنامنٹ سے باہرہو گئے ہیں۔ بنگلوراورپنجاب کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ڈیل اسٹین نہیں کھیلےتھے۔

ٹیم کےکپتان وراٹ کوہلی نے اگرچہ ٹاس کے دوران ان کی چوٹ کو معمولی بتایا تھا لیکن اسٹین کے کندھے میں سوجن آ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے باقی مقابلوں میں نہیں کھیل سکیں گے۔ بنگلور ٹیم کے صدرسنجیو چوڑيوالا نے کہاکہ اسٹین کو کندھے میں سوجن کی وجہ سے ضروری آرام کےلئے کہا گیا ہے۔ اپنی صحت کے پیش نظروہ باقی آئی پی ایل میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم ان کی فٹنس اورکارکردگی کو بہت یاد کرے گی۔ میں ان کےجلد صحت مند ہونے کا متمنی ہوں۔

Loading...

غورطلب ہےکہ ڈیل اسٹین نے ابھی تک بنگلورکی جانب سے دومقابلے کھیلے ہیں۔ انہوں نے چنئی سپرکنگس اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دودووکٹ حاصل کئےتھے۔ اسٹین کوآسٹریلیا کے زخمی کھلاڑی ناتھن كولٹرنائل کی جگہ ٹیم میں لیا گیا تھا، جوپیٹھ میں مسلسل چلتے ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے تھے۔  ڈیل اسٹین کا نام جنوبی افریقہ کےعالمی کپ کے لئے15 رکنی ٹیم میں شامل ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ان کی چوٹ کوٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

Loading...