میچ میں رشبھ پنت نے لیا سپرکیچ، غیرملکی گیند بازبھی بجانے لگے تالیاں

سلیکٹروں کے مطابق کارتک کوپنت کے اوپراس لئے رکھا گیاکیونکہ وکٹ کیپرکے طورپرکارتک بہترمتبادل ہوسکتے ہیں۔

Apr 19, 2019 01:15 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 02:47 PM IST
میچ میں رشبھ پنت نے لیا سپرکیچ، غیرملکی گیند بازبھی بجانے لگے تالیاں

ٹیم کے ساتھ رشبھ پنت۔

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے لئے 15 اپریل کو 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں رشبھ پنت کی جگہ دنیش کارتک کو موقع دیا گیا ہے۔ سلیکٹروں کےمطابق کارتک کو رشبھ پنت کے اوپراس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ وکٹ کیپرکے طورپرکارتک بہتر متبادل ہوسکتے ہیں، لیکن پنت نے میچ میں اس کا جواب دے دیا ہے۔

آئی پی ایل سیزن 12 کے 34 ویں میچ میں دہلی کے سامنے ممبئی تھی۔ سلامی بلے باز روہت شرما اورکونٹن ڈی کاک نے اچھی شروعات دی تھی اور 6 اوورمیں 57 رن بنالئے تھے۔ اس کے بعد ممبئی نے دو وکٹ چھوٹے وقفے پرکھو دیئے تھے، لیکن سوریہ کماریادو ایک طرف سے مورچہ سنبھالے ہوئے تھے۔

Loading...

ایسا لگ رہا تھا کہ وہ آج بڑی اننگ کھیلیں گے، لیکن ایسا ہونہ سکا۔ کاگیسو رباڈا کے ذریعہ میچ کے 15 اوور میں کی پہلی ہی گیند پریادو اسکوپ کرنا چاہتے تھے، لیکن گیند بیٹ کا کنارہ لے کرباہرجارہی تھی، تبھی رشبھ پنت نے کافی حیرت انگیز کیچ لے لیا، جس کو دیکھ کرگیند بازی کررہے کگیسو رباڈا بھی تالیاں بجانے لگے۔

عالمی کپ ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو ملا ہے موقع

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے لئے ہندوستانی ٹیم میں بیتشروہی کھلاڑی ہیں، جن کی امیدکی جارہی تھی۔ وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، شکھردھون، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، کیدار جادھو، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، آرجڈیجہ، کے ایل راہل، وجے شنکر، بھونیشورکمار، دنیش کارتک کوٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے انہی کھلاڑیوں کومنتخب کیا ہے، جو مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

Loading...