آئی پی ایل 2019: ان دو کھلاڑیوں کوٹیم میں جگہ دیں توتبدیل ہوجائے گی کوہلی کی قسمت!۔

رائل چیلنجرس بنگلوراورراجستھان رائلس کے درمیان آج زبردست مقابلہ ہونے کی امید ہے کیونکہ ابھی تک دونوں ٹیمیں جیت کا کھاتہ نہیں کھول پائی ہیں۔

Apr 02, 2019 08:17 PM IST | Updated on: Apr 02, 2019 08:28 PM IST
آئی پی ایل 2019: ان دو کھلاڑیوں کوٹیم میں جگہ دیں توتبدیل ہوجائے گی کوہلی کی قسمت!۔

وراٹ کوہلی پہلی جیت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں راجستھان رائلس اوررائل چیلنجرس بنگلورکی ٹیمیں اب تک جیت حاصل نہیں کرپائی ہیں، لیکن آج ان دونوں ٹیموں میں سے کوئی ایک ٹیم ضروراپنا کھاتہ کھول لے گی۔

جے پورکے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں وراٹ کوہلی کی ٹیم کی قست بدل سکتی ہے۔ اگرکوہلی اپنی ٹیم میں دوتبدیلیاں کریں توانہیں اس میچ میں ہی نہیں بلکہ آئندہ ہونے والے میچوں میں بھی جیت مل سکتی ہے۔ آئیےآپ کو بتاتے ہیں کہ آخرکیا ہیں وہ تبدیلیاں۔

Loading...

کولٹرنائل اوراسٹوئنس کو دیں موقع

آسٹریلیا کےدوکھلاڑی تیزگیند بازکولٹرنائل اورآل راونڈرمارکس اسٹوئنس دبئی میں پاکستان سے سیریزجیتنے کے بعد اب رائل چیلنجرس بنگلورکی ٹیم سے منسلک ہوچکے ہیں۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کواگرپلیئنگ الیون میں موقع دیا جاتا ہے تووراٹ کوہلی کی ٹیم جیت کی پٹری پرآسکتی ہے۔ کولٹرنائل کی رفتاراوربہترین لائن لینتھ آرسی بی کی کمزورگیند بازی میں کافی سدھارلا سکتی ہے۔ آئی پی ایل 2017 کے بعد سے ان کی اینڈریوٹائے، جے دیو انادکٹ اوربھونیشورکمارکے بعد سب سے اچھی گیند بازی اوسط ہے۔ وہیں ڈیتھ اووروں میں بھی وہ ہر11:30 گیند پروکٹ لیتے ہیں۔

مارکس اسٹوئنس کی بات کریں تو اس کھلاڑی نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں چارنصف سنچریاں لگائی تھیں، وہ بھی بطورسلامی بلے باز۔ اسٹوئنس نے 10 میچوں میں 62.40 کے اوسط سے رن بنائے تھے۔ سال 2018 سے اسٹوئنس کا بطورسلامی بلے باز 50 کے قریب اوسط ہے۔ ساتھ ہی وہ گیند بازی کرنے میں بھی ماہرہیں۔ ان کے پاس رفتاراورسلو اوور گیندوں کا زبردست اختلاط ہے۔

Loading...