ہندوستان کےبہادربیٹے ابھینندن کو دیکھ کرسچن تندولکرکے رونگٹے کھڑے ہوگئے، کہی یہ بڑی بات

ہندوستانی عظیم کرکٹرسچن تندولکرپیرکے روزایئرفورس ڈے کےموقع پراترپردیش کے ہنڈن ایئر فورس بیس پہنچے۔ سچن تندولکرکوسال 2010 میں ایئرفورس میں گروپ کیپٹن کی رینک دی گئی تھی۔

Oct 09, 2019 09:23 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 09:23 PM IST
ہندوستان کےبہادربیٹے ابھینندن کو دیکھ کرسچن تندولکرکے رونگٹے کھڑے ہوگئے، کہی یہ بڑی بات

ہندوستان کےبہادربیٹے ابھینندن کو دیکھ کرسچن تندولکرکے رونگٹے کھڑے ہوگئے

غازی آباد: ہندوستانی عظیم کرکٹر سچن تندولکرپیرکو ایئرفورس ڈے کے موقع پراترپردیش کے ہنڈن ایئرفورس بیس پہنچے۔ سچن تندولکرکو سال 2010 میں ایئرفورس میں گروپ کیپٹن کی رینک دی گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ وقت وقت پرایئرفورس کے خاص مواقع پرپروگراموں میں شامل ہوتے نظرآتے ہیں۔ پیرکو ہنڈن میں ہوئے اس پروگرام میں سچن تندولکرنے ایک خاص پریڈ دیکھی، جسے دیکھ کران کے رونگٹے کھڑے ہوگئے، انہوں نے اس بارے میں ٹوئٹرپراپنے مداحوں کوبتایا۔

  حراست میں لئے گئے تھے ابھینندن

اس سال فروری میں پلوامہ میں سی آرپی ایف کی بس پرحملہ کیا گیا تھا، جس میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان کے بالا کوٹ میں ایئراسٹرائیک کی گئی تھی، جس میں پاکستان کے دہشت گرد گروپ 'جیش محمد' کے کیمپ کو نشانے پرلیا گیا تھا۔ ونگ کمانڈرابھینندن کی قیادت میں ایئرفورس ڈے کے موقع پرکمانڈرس نے ایئرپریڈ کرکے اس اسٹرائیک میں شامل سبھی پائلٹس کو سلامی دی۔

آپ کو بتادیں کہ ونگ کمانڈرابھینندن وردھمان بھی بالا کوٹ میں ہوئی اسٹرائیک میں شامل تھے۔ 36 سال کے ابھینندن کے مگ 21 طیارہ کو گراکرپاکستانی فوج نے انہیں 27 فروری کواپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ حالانکہ انہیں ایکم مارچ کو رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد ابھینندن ملک کے ہیرو بن گئے تھے۔

Loading...