سرفرازاحمد کو گالیاں دینے والے بھی ہوئے مرید، کوئی مانگ رہا ہے آٹو گراف، توکوئی معافی مانگنے کےلئے مجبور

اب ہرطرف پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کی تعریف ہورہی ہے۔ سرفرازنے جنوبی افریقہ کو شکست دے کرپاکستان کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں پیدا کردی ہیں۔

Jun 24, 2019 04:15 PM IST | Updated on: Jun 24, 2019 10:30 PM IST
سرفرازاحمد کو گالیاں دینے والے بھی ہوئے مرید، کوئی مانگ رہا ہے آٹو گراف، توکوئی معافی مانگنے کےلئے مجبور

سرفرازاحمد سے فینس لے رہے ہیں آٹو گراف۔

ہندوستان کے خلاف زبردست شکست کے بعد پاکستان کےکپتان سرفرازاحمد کی ہرطرف تنقید ہورہی تھی۔ مداحوں سے لےکرپاکستان کے سابق کرکٹرہرکوئی انہیں برا بھلا کہہ رہا تھا، لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کےبعد سب کچھ بدل گیا ہے۔ اب ہرطرف سرفراز احمد کی لوگ تعریف کررہے ہیں۔ سرفرازاحمد نے پاکستان کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پھر سے تھوڑی امیدیں پیدا کردی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ویڈیومیں کپتان سرفرازاحمد کومداحوں نے گھیررکھا ہے۔ ہرکوئی سرفرازاحمد سے آٹوگراف مانگ رہا ہے۔ اس طرح سے کچھ دنوں قبل ہندوستان کے خلاف ملنے والی شکست کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دینے سے پاکستانی مداحوں کے رویوں میں تبدیلی آئی ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کو 49 رنوں سے پٹخنی دی، اس میچ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے حارث سہیل نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ حالانکہ ہندوستان کے خلاف میچ میں وہ پانی پلا رہے تھے، لیکن جب انہیں پاکستانی ٹیم نے موقع دیا تو انہوں نے بہترین بازی کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط اسکورتک پہنچا دیا تھا اورپاکستان کی جانب سے تیز اننگ کھیلتے ہوئے بڑے اسکوررہے۔  

اکیلے پہنچے تھے میدان پر

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے دودن قبل لارڈس کے میدان پرپاکستانی ٹیم کے باقی کھلاڑی نہیں پہنچے تھے، لیکن اس سے قبل ہی وہاں سرفرازاحمد پہنچ گئے تھے۔ ان کے وہاں آنے کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹےکےبعد ٹیم کے باقی کھلاڑی پہنچے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرزبردست وائرل ہوا تھا۔ لوگوں نے سرفرازاحمد کا مذاق اڑایا تھا، لیکن اب مداح ان سے معافی مانگ رہے ہیں۔

فٹنس پراٹھے تھے سوال

ہندوستان کے خلاف میچ میں کپتان سرفرازاحمد اباسی لیتے ہوئے نظرآئے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پران کا جم کرمذاق اڑایا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اخترنے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں زبردست شکست جھیلنے پرپاکستان کو لتاڑلگائی تھی۔ ان کے نشانے پرکپتان سرفرازاحمد رہے تھے۔ شعیب اخترنے ان کی فٹنس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سرفرازاحمد سے زیادہ ان فٹ کپتان نہیں دیکھا۔

Loading...