کپتانی چھیننے کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازاحمد کو دیا بڑا تحفہ

سرفرازاحمد کو کپتانی عہدے سے ہٹائے جانےکے بعد کراچی میں لوگوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف  مظاہرہ کیا تھا۔

Oct 21, 2019 03:41 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 03:41 PM IST
کپتانی چھیننے کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازاحمد کو دیا بڑا تحفہ

عالمی کپ کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی -20 سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔

سرفرازاحمد کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانےکے بعد کراچی میں لوگوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس کے بعد اب پاکستان کے سابق کپتان کے لئےبڑی خوشخبری آئی ہے۔ بورڈ نےانہیں مرکزی معاہدہ کے اے زمرے میں برقرار رکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہےکہ انہیں صرف کپتانی سے ہٹایا گیا ہے، لیکن کھیل کے تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کےلئے وہ دستیاب ہیں۔

پہلے خبرآرہی تھی کہ بورڈ نے سرفرازاحمد کو نچلی سطح کا معاہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن بورڈ نے ان قیاس آرائیوں کومسترد کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ سال جولائی تک سرفراز احمد مرکزی معاہدے کے اعلیٰ سطح پررہیں گے۔ بورڈ کےترجمان نےکہا کہ وہ تینوں فارمیٹ کےلئے دستیاب ہیں، اسی لئے ان کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ سرفراز احمد کےعلاوہ ٹی -20 ٹیم کےنئے کپتان بابراعظم اورلیگ اسپنریاسرشاہ کوبھی اے زمرے کے معاہدے میں شامل کیا گیا ہے۔

Loading...

کراچی میں سرفرازاحمد کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے لوگ۔ کراچی میں سرفرازاحمد کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے لوگ۔

کپتانی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے سرفراز

سرفرازاحمد کوکپتانی عہدے سے ہٹائےجانےکے بعد اتوارکوکراچی میں لوگوں نے پاکستان بورڈ کی جم کرمخالفت کی تھی۔ دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ نے برخاست کئے گئے سرفراز احمد کوسبھی تینوں فارمیٹ میں کپتانی چھوڑکرباعزت طریقے سے جانے کا مشورہ دیا تھا، لیکن انہوں نےاس مشورے کومسترد کردیا۔ یہاں تک کہ بورڈ کے سی ای اووسیم خان نے جمعہ کوبھی انہیں عہدہ چھوڑنےکوکہا تھا۔ سرفراز 2017 سے تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے۔

خبروں کے مطابق سرفرازاحمد نے کپتان عہدہ چھوڑنے سے واضح طورپرانکار کردیا تھا، جس کے بعد بورڈ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ وہیں خبروں کے مطابق آسٹریلیا دورہ کےلئے بھی سرفرازاحمد پاکستانی ٹی -20 اورٹسٹ ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے، کیونکہ کوچ اورسلیکٹر مصباح الحق وکٹ کیپربلے بازمحمد رضوان کو آزمانا چاہتے ہیں۔ فی الحال توپاکستان کرکٹ میں اس وقت بھونچال آیا ہوا ہے۔ سرفرازاحمد کولےکرملک میں کرکٹ مداح دوحصوں میں منقسم ہوگئے ہیں۔ ایک خیمہ جہاں ان کی مخالفت میں ہیں تو دوسرا ان کی حمایت میں ہے۔

Loading...