بلے بازنے ایک شاٹ کےلئے خطرے میں ڈال دی جان، دیکھ کرحیران رہ گیا ٹیم کا کپتان

کنگس الیون پنجاب کے خلاف سرفرازخان نے اسکوپ شاٹ کھیلا، جس پرانہیں 4 رن توملے، لیکن وہ کافی خطرناک شاٹ تھا۔ 

Apr 01, 2019 11:56 PM IST | Updated on: Apr 01, 2019 11:56 PM IST
بلے بازنے ایک شاٹ کےلئے خطرے میں ڈال دی جان، دیکھ کرحیران رہ گیا ٹیم کا کپتان

آراشون

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں بلے باز کئی طرح کے عجیب وغریب شاٹ کھیل کرسرخیاں بنتے ہیں، لیکن کنگس الیون پنجاب کے نوجوان بلے باز سرفرازخان ایک شاٹ کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف سرفرازنے 39 رنوں کی اننگ کھیلی اوراس دوران انہوں نے ایسا شاٹ کھیلا، جس نے ان کی ٹیم کے کپتان آراشون تک کے ہوش اڑا دیئے۔

سرفرازخان نے 9 ویں اوور کی پانچویں گیند پراسکوپ شاٹ کھیلا۔ یہ شاٹ انہوں نے اویس خان کی گیند پرکھیلا، جس کی رفتار136 کلو میٹرفی گھنٹے سے زیادہ تھی۔ بڑی بات یہ ہے کہ  یہ گیند اسکوپ شاٹ کھیلنے کے لائق نہیں تھی۔ انہوں نے کافی نیچے سے وکٹ کے درمیان اس گیند کو اسکوپ کیا۔ یہ شاٹ دیکھ کر ڈگ آوٹ میں بیٹھے آراشون حیران رہ گئے۔ تیز گیند اویس خان کو بھی یقین نہیں ہوا کہ سرفرازنے اس گیند کو اسکوپ کردیا ہے۔

Loading...

راجستھان کے خلاف مقابلے میں بھی سرفرازخان نے اسکوپ شاٹ کھیلا تھا، جس کے بعد بین اسٹوکس کی ہنسی چھوٹ گئی تھی۔ سرفرازخان نے میچ کے بعد انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد یہ شاٹ کھیلتے تھے اورانہوں نے ہی سرفرازکو یہ شاٹ سکھایا تھا۔

 

Loading...