کرکٹر سری سنت کو ملی راحت، سپریم کورٹ نے تاعمر پابندی ہٹائی

کرکٹر ایس سری سنت پر سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں تا حیات پابندی ہٹا دی ہے۔

Mar 15, 2019 11:50 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 12:07 PM IST
کرکٹر سری سنت کو ملی راحت، سپریم کورٹ نے تاعمر پابندی ہٹائی

فائل تصویر

کرکٹر ایس سری سنت پر سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں تا حیات پابندی  ہٹا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرکٹر سری سنت پر لگی تا عمر پابندی پر بی سی سی آئی کو دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے۔ سری سنت پر اسپاٹ فکسنگ کے تحت لائف بین لگایا گیا تھا۔ لیکن اب سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو تین مہینہ کے اندر اس پر پھر سے غور کرنے کو کہا ہے۔

سری سنت اس وقت اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں  ملوث ہونے کی وجہ سے تا عمر پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ سری سنت کو مبینہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق مجرمانہ معاملہ میں لوئر کورٹ 2015 میں الزامات سے بری کر چکی ہے۔

Loading...

اس سے پہلے عرضی پر سماعت کے دوران سری سنت کی جانب سے دلیل پیش کی گئی تھی کہ بی سی سی آئی کے ذریعہ اس پر پابندی بہت سخت ہے اور اس دعوی کی حمایت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھے۔

قابل غور ہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ نے سری سنت پر بی سی سی آئی کے ذریعہ لگائی گئی تا عمر پابندی کو برقرار رکھا تھا۔ اسی فیصلہ کو سری سنت نے عدالت عظمی میں چلینج دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے 15 مئی 2018 کو سری سنت کی اس اپیل کی مخالفت کی تھی۔

Loading...