پاکستانی کرکٹرنے گیند کوپیرمارکرباؤنڈری میں بھیجا، ویڈیو سامنےآنےکے بعد وسیم اکرم انتہائی مایوس

شاہین آفریدی کی خراب فیلڈنگ کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ وسیم اکرم نے بھی شاہین آفریدی کی فیلڈنگ پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے باقی کھلاڑیوں کوبھی نشانے پرلیا۔

Nov 30, 2019 11:45 AM IST | Updated on: Nov 30, 2019 01:16 PM IST
پاکستانی کرکٹرنے گیند کوپیرمارکرباؤنڈری میں بھیجا، ویڈیو سامنےآنےکے بعد وسیم اکرم انتہائی مایوس

آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ کے دوران شاہین شاہ آفریدی۔ تصویر: اے پی

نئی دہلی: پاکستان کےتیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی نےآسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ میں فیلڈنگ میں ایسی غلطی کی، جواس میچ میں ان کی ٹیم کی حالت کے بارے میں بتاتا ہے۔ آفریدی کی خراب فیلڈنگ کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اس میں نظرآرہا ہےکہ گیند کوروکنے کی کوشش میں انہوں نےاسےلات مارکرباؤنڈری میں بھیج دیا اوراس سےآسٹریلیا کو4 رن مل گئے۔ ویڈیومیں نظرآرہا ہے کہ وہ اس گیند کوآسانی سے پکڑسکتے تھے، لیکن گیند کوپکڑنےکے دوران ان کا پیرگیند پرلگ گیا اوروہ باؤنڈری میں چلی گئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پرشاہین آفریدی نشانے پرآگئے۔

وسیم اکرم نے بھی فیلڈنگ پرسادھا نشانہ

Loading...

کچھ لوگوں نےکہا کہ ہوسکتا ہےکہ شاہین آفریدی کوگلابی گیند نظرنہ آرہی ہو۔ وہیں کچھ لوگوں نےکہا کہ یہ پاکستان کی فیلڈنگ کے سطح کودکھاتا ہے۔ پاکستان کے سابق تیزگیند باز اورکمینٹیٹروسیم اکرم نے بھی شاہین آفریدی کی فیلڈنگ پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے باقی کھلاڑیوں کوبھی نشانے پرلیا۔

وسیم اکرم نےکہا 'شاہین شاہ فائن لیگ پرخوابوں کی دنیا میں کھوئے ہوئےتھے۔ یاسرشاہ اور شان مسعود اباسیاں لے رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ کے ساتھ یہ پریشانی ہے۔ انہیں گیند پرنظر رکھنی چاہئے۔ کوئی آپ کی حمایت نہیں کررہا اورایک فیلڈرکے طورپرآپ چاہے کتنے بھی نئے ہو، آپ کوجیسے ہی نیا بلےبازآتا ہے توباؤنڈری لائن کے10-5 گزاندرہونا چاہئے'۔  

پاکستان کی حالت  انتہائی خراب

وہیں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریزبرابرکرنے کے لئے ایڈیلیڈ ٹسٹ میں جیت ضروری ہے، لیکن پہلا دن پوری طرح سے آسٹیلیا کا دبدبہ رہا۔ تیزگیند بازمحمدعباس کی واپسی اور19 سالہ محمد موسیٰ کے ڈیبیو کرنے سے بھی کوئی اثرنہیں پڑا اوربرسبین کی طرح پاکستانی گیند بازڈیوڈ وارنراورمارنس لابوشین کے سامنے جھکتے ہوئے نظرآئے۔ ان دونوں نے سنچری لگائی اورآسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر302 رن بنا لئے۔

آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے جوبنرس (4) کو آؤٹ کرکے شروع میں ہی کامیابی حاصل کی، لیکن اس کے بعد اس کے گیند بازپورے دن کامیابی کے لئے ترستے رہے۔

Loading...