پاک آرمی کی وردی پہن کرشاہد آفریدی نے ہندوستان اوروزیراعظم مودی پر دیا 'گھٹیا' بیان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جمعہ کوپاکستان حکومت کی ایک تقریب میں شریک ہوکرمودی حکومت پرنازیبا تبصرہ کیا۔

Aug 31, 2019 04:57 PM IST | Updated on: Aug 31, 2019 05:03 PM IST
پاک آرمی کی وردی پہن کرشاہد آفریدی نے ہندوستان اوروزیراعظم مودی پر دیا 'گھٹیا' بیان

شاہد آفریدی کشمیرسے متعلق تقریب میں پاکسانی فوج کی وردی میں نظرآئے۔

پاکستان کے سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے جمعہ کو فوج کی وردی میں نظرآئےاورانہوں نے ہندوستان اوروزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان بازی کی۔ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کی گزارش پرجمعہ کووہاں کی حکومت نے'کشمیرآور' نام سے پروگرام منعقد کیا تھا۔ یہ قدم ہندوستانی حکومت کے جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹائے جانےکی مخالفت میں اٹھایا گیا۔ اس پروگرام میں شاہد آفریدی شامل ہوئےاوروہ جب پہنچے تولوگوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں شاہد آفریدی نےلوگوں کوخطاب کرتے ہوئےکہا کہ پورا پاکستان کشمیرمعاملے میں حکومت اورفوج کےساتھ کھڑا ہے۔

مودی نے ہندوستان کوذلیل کیا

Loading...

شاہد آفریدی نے ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا 'آپ (مودی) اورآپ کے حامیوں نے ہندوستان کی شبینہ کوپوری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ ہندوستان میں کچھ پڑھےلکھےلوگ ہیں، جوسمجھداری کی بات کررہےہیں۔ آپ کوانہیں سننےکی ضرورت ہے'۔ انہوں نےکہا کہ جب آپ کی موت ہوگی توآپ ہٹلرکی شکل میں پہچانے جائیں گے۔

شاہد آفریدی کراچی میں 'کشمیرآور' پروگرام میں شامل ہوئے۔ شاہد آفریدی کراچی میں 'کشمیرآور' پروگرام میں شامل ہوئے۔

واجپئی کوسراہا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آفریدی نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان اورباقی لوگوں نے اس معاملے کوحل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا 'اٹل بہاری واجپئی کی حکومت کے وقت ہندوستان اورپاکستان کے رشتےکافی اچھے تھے۔ ہم ایک دوسرے کے یہاں آتےتھے اور لوگ خوش تھے۔ حالانکہ جب سےآپ اقتدارمیں آئے ہیں... آپ نےجوگجرات میں کیا یا آپ جو کشمیرمیں کررہے ہیں ... یہ کم علمی کی نشانی ہے۔ ہم نے ہندوستان - پاکستان کے رشتے بہتر کرنے کی پوری کوشش کی'۔

خود کوبتایا پاکستانی فوجی

شاہد آفریدی نےکہا 'میں نے جوٹوپی اورشرٹ پہنی ہے، وہ دکھاتا ہے کہ میں اس ملک کا فوجی ہوں اوررہوں گا۔ سبھی ستاروں اورہستیوں کی ذمہ داری ہےکہ وہ آگے آئیں اوراپنا کردارادا کریں'۔ انہوں نےکہا کہ ان کی فیملی شروع سے ہی کشمیرسے جڑی رہی ہے۔ ان کے دادا کوکشمیرکےغازی کی پدوی ملی تھی۔

Loading...