شاہ رخ خان نے منایا اپنی ٹیم کی جیت کا جشن، کرکٹ گراؤنڈ پرچیئرلیڈرس کے ساتھ کیا ڈانس

شاہ رخ خان ویسٹ انڈیزمیں ہے، وہاں چل رہی کیریبین پریمیرلیگ کی ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس ٹیم کے شاہ رخ خان مالک ہیں۔

Sep 08, 2019 08:57 PM IST | Updated on: Sep 08, 2019 09:01 PM IST
شاہ رخ خان نے منایا اپنی ٹیم کی جیت کا جشن، کرکٹ گراؤنڈ پرچیئرلیڈرس کے ساتھ کیا ڈانس

شاہ رخ خان نے چیئرلیڈرس کے ساتھ کیا ڈانس

بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان ان مشہورشخصیات میں شامل ہیں، جن کا کھیل سے خاص طور پر کرکٹ سےکافی لگاؤ ہے۔ آئی پی ایل میں وہ تقریباً ہرمیچ میں اپنی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کوچیئرکرنےاسٹیڈیم میں پہنچتے ہیں۔ ان دنوں شاہ رخ خان ویسٹ انڈیزمیں ہیں، وہاں چل رہی کیریبین پریمیرلیگ کی ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس ٹیم کےشاہ رخ خان مالک ہیں۔

آئی پی ایل کی ہی طرح وہ کیریبین پریمیرلیگ میں بھی اپنی ٹیم کوچیئرکرنے اسٹیڈیم میں پہنچے۔ کوئنس اوول پارک میں ہفتہ کو شاہ رخ خان کی ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس کا مقابلہ جمیکا تلاوہ سےتھا۔ ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس نے یہ میچ 22 رنوں سےاپنے نام کیا۔ ٹیم کی اس جیت کوشاہ رخ خان نےاپنےاندازمیں منایا۔

Loading...

جیت کےبعد شاہ رخ خان میدان پرگئےاورگراؤنڈ کےچکرلگاتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وہ چیئرلیڈرس کےساتھ ڈانس کرتےہوئےدکھائی دیئے۔ شاہ رخ خان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بھی گئے جہاں وہ ڈیون براووکے ساتھ بھی ناچتے نظرآئے۔ ٹیم نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس کا ویڈیوبھی شیئرکیا ہے۔ شاہ رخ خان کے لئے یہ پہلا موقع نہیں تھا، جب انہوں نے چیئرلیڈرس کے ساتھ ڈانس کیا۔ آئی پی ایل 2012 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی جیت کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے ڈانس کیا تھا۔

اس میچ میں سنیل نارائن کو 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ انہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 22 گیندوں پر46 رن بنائے۔ اپنی اس اننگ میں انہوں نے تین چھکے اورچارچوکے لگائے۔ ٹی کے آرنے 4 وکٹ کھوکر20 اوور میں 191 رن بنائے۔ بلے بازی کے بعد سنیل نارائن نے بہترین گیند بازی بھی کی۔ انہوں نے 4 اوورمیں صرف 23 رن دے کردو وکٹ لئے۔

Loading...