شکیب الحسن نے رقم کردی تاریخ، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کرسکا ہے یہ کام

یوراج سنگھ کے بعد شکیب الحسن پہلے کھلاڑی ہیں جس نے ایک میچ میں نصف سنچری بناکر5 وکٹ بھی لئے ہیں۔ شکیب الحسن اس عالمی کپ میں 400 سے زیادہ رن بنا چکے ہیں۔

Jun 25, 2019 12:00 AM IST | Updated on: Jun 25, 2019 06:20 PM IST
شکیب الحسن نے رقم کردی تاریخ، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کرسکا ہے یہ کام

شکیب الحسن افغانستان کے خلاف میچ میں وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نےافغانستان کو 62 رنوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 50 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر262 رن بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 200 رنوں پرہی سمٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی اس ٹورنامنٹ میں 7 میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اوروہ اب پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں نمبرپرپہنچ گئی ہے۔ وہیں افغانستان کی ٹیم نے اپنے سبھی 7 میچ گنوا دیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو شکیب الحسن رہے، جنہوں نے بلے سے 51 رن بنائے اوراس کے بعد 29 رن دے کر5 وکٹ لئے۔ وہ یوراج سنگھ کے بعد پہلے کھلاڑی ہیں جس نے ایک میچ میں نصف سنچری اور5 وکٹ لئے ہیں۔ شکیب الحسن اس عالمی کپ میں 400 سے زیادہ رن بنا چکے ہیں اوران کے نام 10 وکٹ بھی ہوگئے ہیں۔ عالمی کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے کرکٹرہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے یوراج سنگھ کی برابری کی، جنہوں نے 2011 عالمی کپ میں آئرلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یوراج نے آئرلینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 50 رن بنائے تھے اور31 رن دے کرپانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔

Loading...

بنگلہ دیش کی جیت میں مشفق الرحیم نے 83 رنوں کا تعاون دیا۔ تمیم اقبال نے 36، محمود اللہ نے 27 اورمصدق حسین نے 35 رنوں کی اننگ کھیلی۔ گیند بازی کی بات کریں تو شکیب الحسن کے پانچ وکٹوں کے علاوہ مستفیض الرحمان نے دو وکٹ لئے جبکہ مصدق حسین اور سیف الدین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔

شکیب الحسن نے اس عالمی کپ میں اپنی کارکردگی سے دھوم مچا رکھی ہے۔ (تصویر: اے پی)۔ شکیب الحسن نے اس عالمی کپ میں اپنی کارکردگی سے دھوم مچا رکھی ہے۔ (تصویر: اے پی)۔

شکیب الحسن عالمی کپ میں پانچ وکٹ لینے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں۔ شکیب الحسن عالمی میں 400 سے زیادہ رن بنانے والے اور10 وکٹ لینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ شکیب الحسن نے عالمی کپ میں سنچری لگانے اورپانچ وکٹ لینے کے معاملے دو ہندوستانی کرکٹروں کی برابری کی۔ شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف پانچ وکٹ لیتے ہی کپل دیو اور یوراج سنگھ کی برابری کی۔  کپل دیو نے 1983 اوریوراج سنگھ نے 2011 عالمی کپ میں سنچری لگانے کے ساتھ ہی پانچ وکٹ بھی لئے تھے۔ شکیب الحسن نے اس عالمی کپ میں انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بھی لگائی تھی۔

Loading...