ہوم » نیوز » اسپورٹس

دنیش کارتک کی بیوی ہیں وراٹ کوہلی کی فٹنس کی اصلی وجہ، جانئے کیوں ہے ایسا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹرینرشنکرباسونے کپتان وراٹ کوہلی کی فٹنس کولے کراہم انکشاف کیا ہے۔

  • Share this:
دنیش کارتک کی بیوی ہیں وراٹ کوہلی کی فٹنس کی اصلی وجہ، جانئے کیوں ہے ایسا
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹرینرشنکرباسونے کپتان وراٹ کوہلی کی فٹنس کولے کراہم انکشاف کیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا شماردنیا کے سب سے فٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ہرکوئی ان سے ترغیب لیتا ہےاوران کی فٹنس کا رازجاننا چاہتا ہے۔ یہاں تک کہ ہندوستانی ٹیم کےدیگرکھلاڑی بھی فٹنس کولےکروراٹ کوہلی کے بتائے ہوئے راستے  پر چلتےہیں۔ حالانکہ کبھی وراٹ کوہلی نے خود اس بارے میں نہیں بتایا کہ فٹنس کولےکراتنا جنون کیسے پیدا ہوا، لیکن اب ٹیم انڈیا کے سابق ٹرینرشنکرباسونےاس بات کا انکشاف کردیا ہے۔


دیپکا پلی کل سے ملی ترغیب


کرکٹ کی دنیا میں ایسے وقت میں جب پوری دنیا کے کھلاڑی ورک لوڈ منیجمنٹ کودرست کرنے میں لگے ہیں، 31 سالہ وراٹ کوہلی بغیرکسی پریشانی کے تینوں فارمیٹ میں مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ مگرٹائمس ناؤکی رپورٹ کےمطابق ہندوستانی ٹیم کے سابق ٹرینر شنکرباسونےانکشاف کیا ہےکہ وراٹ کوہلی کواسکواش کھلاڑی دیپکا پلی کل سے فٹ رہنےکی ترغیب ملی۔ انہوں نےبتایا کہ پلی کل نے ہی وراٹ کوہلی کوفٹنس حاصل کرنےکے لئےاورسخت محنت کرنےکےلئےترغیب دی۔


وراٹ کوہلی کا تینوں فارمیٹ میں 50 کا اوسط ہے۔ تصویر: اے پی


پلی کل کوٹریننگ کرتے دیکھ کروراٹ نے یہ پوچھا

رپورٹ کے مطابق، ٹیم انڈیا کے سابق ٹرینرشنکرباسونےکہا، شروعاتی دوتین سال ہم آئی پی ایل کےدوران گرمیوں میں ہی ٹریننگ کرتے تھے۔ اس کے بعد جب وراٹ کوہلی نے دیپکا پلی کل  کوٹریننگ دیتے ہوئےدیکھا تووہ ان سےکافی متاثرہوئے۔ وہ انفرادی کھیل میں فٹنس کی سطح کودیکھ کرحیران تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم ایسی ٹریننگ کیوں نہیں کر سکتے'؟ یقینی طورپروراٹ کوہلی دنیا کے سب سے فٹ کھلاڑیوں میں شمارکئے جاتے ہیں، لیکن شنکرباسومانتے ہیں کہ اب بھی کافی سدھارکی گنجائش ہے۔

دیپکا پلی کل ہندوستان کی قومی اسکواش چمپئن ہیں۔ فائل فوٹو


تینوں فارمیٹ میں 50 کی اوسط  والے اکیلے کھلاڑی

وراٹ کوہلی موجودہ وقت میں ونڈے اورٹی -20 کرکٹ میں دنیا کے نمبرون بلے باز ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنے ہم منصب  بلے بازوں سےکافی آگے ہیں۔ موجودہ وقت میں کوہلی دنیا کے اکیلےایسے بلے بازہیں، جنہوں نے ٹسٹ، ونڈے اورٹی -20 تینوں فارمیٹ میں 50 سے زیادہ کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔



وراٹ کوہلی وارم اپ کے دوران بھی کئی طرح کی ایکسرسائز کرتے ہیں۔ فائل فوٹوفٹنس کولے کروراٹ کوہلی کا جنون ہی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے ٹیم انڈیا میں یویوٹسٹ کولازمی کرنے میں اہم تعاون دیا۔ یویوٹسٹ میں ناکام ہونے پرکھلاڑی کوٹیم میں اپنی جگہ گنوانی پڑسکتی ہے۔
First published: Dec 10, 2019 07:53 PM IST