عالمی کپ 2019: ہیلمیٹ پرگیند لگنے سے شکھردھون ہوئے زخمی، منہ سے نکل آیا خون

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کے پہلے پریکٹس میچ سے قبل پریکٹس میچ کے دوران ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازشکھردھون زخمی ہوگئے۔

May 24, 2019 11:42 PM IST | Updated on: May 24, 2019 11:43 PM IST
عالمی کپ 2019: ہیلمیٹ پرگیند لگنے سے شکھردھون ہوئے زخمی، منہ سے نکل آیا خون

شکھردھون

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔ میچ سے پہلے پریکٹس میچ کے دوران ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازشکھردھون زخمی ہوگئے۔ بیٹنگ کوچ سنجے بانگڑانہیں پڑیکٹس کرا رہے تھے، تبھی ایک شارٹ پچ تیزی سے اٹھی اوردھون کے ہیلمیٹ پرجاکرلگی وہ کافی درد میں نظرآئے۔  اس کے سبب انہیں نیٹ پریکٹس سے ہٹنا پڑا۔ وہ فوراً فیزیوپیٹرک فرہارٹ کے پاس گئےاوران سےعلاج کرایا۔

گیند شکھردھون کے جبڑے پرجاکرلگی، جس سے ان کے ہونٹوں سے ہلکا سا خون بھی نکل آیا۔ حالانکہ چوٹ سنگین نہیں تھی اورکچھ دیربعد ہنستے ہوئے میدان سے باہرجاتے ہوئے نظرآئے۔ خبروں کے مطابق شکھردھون فٹ ہیں اوروہ ہفتہ کو پریکٹس میچ کھییل سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اورعظیم کھلاڑی مہندر سنگھ دونی نے بھی پریکٹس کیا۔

Loading...

سب سے پہلے وراٹ کوہلی نے نیٹ پریکٹس کی اوران کے بعد باقی بلے بازگئے۔ کوہلی نے تیزگیند بازوں کی آف اسٹمپ سے باہرجاتی ہوئی گیندوں پرپریکٹس کی۔ وہیں دھونی نے شارٹ گیندوں پرپریکٹس کیا۔ انہوں نے پل اورہک شاٹ لگانے کی کوشش کی۔

پریکٹس میچ سے قبل 'دی اوول' اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے کنڈیشن میں ڈھلنےکے لئے پریکٹس سیشن شروع کیا۔ سب سے پہلے کوچ روی شاستری نے سبھی کرکٹروں کا جوش بڑھایا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے ساتھیوں سے بات کی۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کے لئے منتخب کئےگئے سبھی 15 کھلاڑی تقریباً دو ماہ بعد ایک ساتھ کرکٹ میدان میں آئے ہیں۔ ایسے میں یہ سیشن ایک طرح سے ان کرکٹروں کے لئے بانڈنگ سیشن تھا۔ پہلی نیٹ پریکٹس سے پہلے ٹیم انڈیا نے والی بال میچ کھیلا۔ اس کے بعد سبھی 'اسٹیل دی بیب' گیم کھیلا۔ اس گیم کے تحت سبھی کھلاڑی ایک دوسرے سے ان کی جسی چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

India's captain Virat Kohli, third left, shares a light moment with teammates during a training session at The Oval in London, Friday, May 24, 2019. The Cricket World Cup starts on Thursday May 30. (AP Photo/Aijaz Rahi) India's captain Virat Kohli, third left, shares a light moment with teammates during a training session at The Oval in London, Friday, May 24, 2019. The Cricket World Cup starts on Thursday May 30. (AP Photo/Aijaz Rahi)

ہندوستانی ٹیم 22 مئی کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ انگلینڈ پہنچنے کے 24 گھنٹےبعد ہی ٹیم نے پریکٹس شروع کردی۔ واضح رہے کہ پانچ جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش سے پریکٹس میچ کھیلنے ہیں۔

Loading...