شعیب اخترنےاس پاکستانی کھلاڑی کو لگائی لتاڑ، کہا - پہلے وراٹ کوہلی کی طرح کھیلنا سیکھو

عالمی کپ 2019 میں عظیم بلے بازکی تنقید کے بعد پاکستان کے سابق تیز گیند بازنے عالمی کپ میں پہلی بارکسی پاکستانی کھلاڑی کی تعریف کی ہے۔ اس کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شانداراننگ کھیلی تھی۔

Jun 24, 2019 06:50 PM IST | Updated on: Jun 24, 2019 06:50 PM IST
شعیب اخترنےاس پاکستانی کھلاڑی کو لگائی لتاڑ، کہا - پہلے وراٹ کوہلی کی طرح کھیلنا سیکھو

شعیب اخترنے حال میں مسلسل پاکستانی ٹیم پر تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اخترنے پیرکو کہا ہے کہ وراٹ کوہلی کے مداح بابراعظم کو اپنے 'آئیڈیل' کی طرح کھیلنا سیکھنا چاہئے اورہندوستانی کپتان کی طرح میچ کے حالات سے ہم آہنگی بٹھاکر اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل کرنی چاہئے۔ شعیب اختر نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے لئے اہم رن بنارہے ہیں، لیکن وہ میچ کو ختم نہیں کرپا رہے ہیں۔

شعیب اخترنے اپنے یوٹیوب چینل پرڈالے ویڈیو میں کہا 'میں بابراعظم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگرتم وراٹ کوہلی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہو تواس کی طرح کھیلنا بھی سیکھو۔ وراٹ کوہلی نے کافی مشکل حالات میں رن بنائے ہیں۔ اعظم کو وراٹ کی طرح رن بنانا اوراس کی طرح نیا پن لانا سیکھنا ہوگا'۔

Loading...

پاکستان کے سابق تیز گیند باز نے کہا 'اگر آپ وراٹ کوہلی، روہت شرما اورکین ولیمسن جیسے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو یہ سبھی کھلاڑی نصف سنچری بنانے کے بعد رفتارمیں تیزی لاتے ہیں۔ بابراعظم کو ان کھلاڑیوں سے سیکھنا چاہئے۔ اس کے پاس زیادہ شاٹ ہونا چاہئے'۔ انہوں نے  حالانکہ حارث سہیل کی تعریف کی، جنہوں نے اتوارکو عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی 49 رنوں کی جیت کے دوران 59 گیندوں میں 89 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ بابراعظم نے اس میچ میں 80 گیندوں میں 69 رن بنائے۔

محمد عامرکو بھی شعیب اخترنے لتاڑ لگائی تھی۔ محمد عامرکو بھی شعیب اخترنے لتاڑ لگائی تھی۔

پاکستانی کپتان کی پھر کی تنقید

شعیب اخترکے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو خود بلے بازی کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف ہدف حاصل نہیں کرپائی ہے۔ اس کے باوجود کپتان نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔  شعیب اخترنے کہا 'ہماری انتظامیہ بے وقوف ہے۔ ہمارا کپتان انتظامیہ کے سامنے ماموں بنا ہوا ہے، اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آتا۔ وہ بھی کچھ بھی نہیں کراسکتا۔ 10 ویں کلاس کے بچے کی طرح ہے، جسے کہتے ہیں کہ جا کرکے آ'۔

واضح رہے کہ شعیب اخترنے ہرکھلاڑی کی باری باری تنقید کی ہے۔ انہوں نے حسن علی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹی -20 کھیلنا چاہتے ہیں۔ بابراعظم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بے کارمیں انہیں بڑا بلے باز بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق کورڈرائیو نہیں کھیلنا جانتے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں زبردست شکست جھیلنے پرپاکستان کو لتاڑلگائی تھی۔ ان کے نشانے پرکپتان سرفرازاحمد رہے تھے۔ شعیب اخترنے ان کی فٹنس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سرفرازاحمد سے زیادہ ان فٹ کپتان نہیں دیکھا۔

Loading...