شعیب اخترنے افغانستان ٹیم پرعائد کیا بڑا الزام، جانچ ہونے پرلگ جائے گی ٹیم پرپابندی

پاکستان کے سابق تیزگیند بازنے افغانستان کی ٹیم پرالزام لگایا کہ اس کے سارے کھلاڑیوں کے آئی ڈی کارڈ نکلوا لئے جائیں توسبھی پرپابندی عائد ہوجائے گی۔

Jun 29, 2019 04:08 PM IST | Updated on: Jun 29, 2019 04:13 PM IST
شعیب اخترنے افغانستان ٹیم پرعائد کیا بڑا الزام، جانچ ہونے پرلگ جائے گی ٹیم پرپابندی

پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں آج اس موڑپرکھڑی ہیں، جہاں اسے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کےلئےاپنے باقی بچے ہوئے دونوں مقابلوں کوجیتنا لازمی ہوگا، جس میں سے ایک میچ آج ہفتہ کے روزافغانستان سے کھیلا جارہا ہے، جس میں افغانستان کی ٹیم پہلے بلے بازی کررہی ہے۔ افغانستان اس ٹورنامنٹ میں بھلے ہی ایک بھی مقابلہ نہ جیت پائی ہو، لیکن اس نے اپنے کھیل سے باقی ٹیموں کوپریشان کیا۔

پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل پاکستان کےعظیم گیند بازشعیب اخترنےکہا کہ ہندوستان، افغانستان ٹیم کوبیٹنگ (بلے بازی) میں مضبوط نہیں کرپایا۔ یہی نہیں پاکستان کے سابق تیزگیند بازنےافغانستان ٹیم پرالزام لگایا کہ اگرافغانستان ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کے آئی ڈی کارڈ اچھی طرح چیک کئے جائیں توٹیم پرپابندی عائد ہوجائے گی۔

Loading...

افغان ٹیم کو بلے بازی نہیں سکھاپایا ہندوستان

شعیب اخترنےکہا کہ افغان ٹیم کا گھریلومیدان کبھی پیشاور، راولپنڈی ہوتا تھا۔ ہم لوگ ان کے لڑکوں کوتیارکرتےتھے، لیکن آج وہ دہلی اورنوئیڈا چلےگئے ہیں۔ دہرہ دون ان کاہوم گراونڈ بن گیا ہے۔ ہندوستان نے ان پرکافی سرمایہ کاری کی ہے، لیکن وہ افغانستان ٹیم کوبلے بازی میں مضبوط نہیں کرپائے۔

شعیب اخترنے کہا کہ ہندوستان نے ان پرکافی سرمایہ کاری کی ہے، لیکن وہ افغانستان ٹیم کو بلے بازی میں مضبوط نہیں کرپائے۔ شعیب اخترنے کہا کہ ہندوستان نے ان پرکافی سرمایہ کاری کی ہے، لیکن وہ افغانستان ٹیم کو بلے بازی میں مضبوط نہیں کرپائے۔

افغانستان ٹیم پرعائد ہوسکتی ہے پابندی

شعیب اخترنےکہا کہ اگرآج افغانستان ٹیم کےسبھی کھلاڑیوں کےآئی ڈی نکلوا لئے جائیں تو ٹیم پرپابندی عائد ہوسکتی ہے۔ انہوں نےافغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای اوسمیت ان لوگوں سے گزارش کی، جومیڈیا میں بیان دیتے ہیں کہ وہ ایسا نہ کریں۔ ورنہ سارے کے سارے آپ کے رشتہ دارپیشاوراورکراچی کے نکل آئیں گےاورآپ کی ٹیم پرپابندی ہوسکتی ہے۔ شعیب اخترنےکہا کہ ہم نے 30 لاکھ افغانستانی لوگوں کواپنے گھرمیں جگہ دی ہے اورہم انہیں پسند کرتے ہیں، پیارکرتے ہیں لیکن 29 جون کو ہم دونوں کے درمیان کوئی پیارنہیں ہوسکتا۔ کیونکہ پاکستان کودوپوائنٹ چاہئے۔

Loading...