سوربھ گانگولی بنے بی سی سی آئی صدر، سنبھالا عہدہ، یہ ہے ان کی نئی ٹیم

بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سوربھ گانگولی رسمی طور پر بی سی سی آئی کے 39 ویں صدر بن گئے۔

Oct 23, 2019 01:45 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 01:45 PM IST
سوربھ گانگولی بنے بی سی سی آئی صدر، سنبھالا عہدہ، یہ ہے ان کی نئی ٹیم

سوربھ گانگولی بنے بی سی سی آئی کے صدر

ممبئی۔  بالآخر طویل انتظار کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) کو اپنا نیا صدر مل گیا۔ سابق قدآور کپتان سوربھ گانگولی بی سی سی آئی کی کرسی پر بیٹھ گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں وہ رسمی طور پر بی سی سی آئی کے 39 ویں صدر بن گئے۔

بتا دیں کہ بی سی سی آئی صدر کے عہدے کے لئے گانگولی کی نامزدگی بہ اتفاق رائے ہوئی تھی۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ سکریٹری، اتراکھنڈ کے مہیم ورما نائب صدر، بی سی سی سی آئی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے بھائی ارون دھومل خزانچی اور کیرالہ کے جئیش جارج جوائنٹ سکریٹری بنائے گئے ہیں۔

گانگولی کی مدت کار

Loading...

گانگولی کی مدت کار چھ مہینے کی ہی ہو گی اور انہیں جولائی میں عہدہ چھوڑنا ہو گا۔ کیونکہ نئے آئین کے التزامات کے تحت چھ سال کی مدت کار کے بعد کولنگ آف پیریڈ شروع ہو جائے گا۔ وہ 2014 میں بنگال کرکٹ یونین کے جوائنٹ سکریٹری بنے تھے۔ ایسے میں 47 سالہ گانگولی جولائی 2020 میں کیب عہدیدار کے طور پر چھ سال پورے کر لیں گے۔ کولنگ آف پیریڈ تین سال کا ہوتا ہے اور اس دوران وہ کسی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

Loading...