جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو آسان شکست دے کر اس کی امیدوں پرپھیردیا پانی

آئی سی سی عالمی کپ میں پہلے ہی باہرہوچکی جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی امیدوں کو بھی ختم کردیا۔

Jun 28, 2019 11:45 PM IST | Updated on: Jun 28, 2019 11:48 PM IST
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو آسان شکست دے کر اس کی امیدوں پرپھیردیا پانی

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو آسان شکست دے کراس کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان ہوئے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسان جیت حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے 9 وکٹ سے جیت حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کو ٹورنا منٹ سے تقریباً باہرکردیا۔ حالانکہ سری لنکا کے لئے ابھی کچھ امیدیں باقی رہ سکتی ہیں کیونکہ ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے نتائج کے بعد سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکائی ٹیم نےجنوبی افریقہ کو 204 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے جنوبی افریقہ نے 37.2 اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے فاف ڈوپلیسی (96) اورہاشم آملہ (80) رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کی بدولت آسان جیت دلا دی۔ فاف ڈوپلیسی نے ٹورنامنٹ میں تیسری نصف سنچری مکمل کی۔ وہ سنچری کے بے حد قریب تھے، لیکن ان کی ٹیم نے اسکورحاصل کرلیا تھا، اس لئے وہ سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔  سری لنکا کے 203 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کونٹن ڈی کاک اورہاشم آملہ نے تیزشروعات دی۔ حالانکہ لست ملنگا نے ڈی کاک (15) کوبولڈ کرکے پہلا جھٹکا دے دیا تھا، لیکن اس کے بعد جنوبی افریقہ کا کوئی وکٹ نہیں گرا۔

Loading...

سری لنکا کی ٹیم کے لئے جنوبی افریقہ کے خلاف کرو یا مرو کی حالت والی تھی۔ حالانکہ اپنی بلے بازی میں وہ ویسا دم نہیں دکھا سکے۔ ٹیم پورے 50 اووربھی نہیں کھیل سکی اور49.3  اوورمیں 203 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز 30 رن سے زیادہ اسکورنہیں بنا سکا۔ کسل پریرا اورکسل مینڈس نے 30-30 رن بنائے، ان کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے ہوئی شراکت بھی اننگ کی سب سے بڑی شراکت تھی۔ وہیں جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیون پریٹوریس اورکرس مورس نے تین - تین وکٹ حاصل کئے۔ کیگسو رباڈا کو دو وکٹ ملے جبکہ اینڈلے فلکوایو اورجے پی ڈومنی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Loading...