میچ کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کیا کچھ ایسا، جیت لیا مداحوں کا دل: دیکھیں ویڈیو

جہاں میدان پر کوہلی نے 76 رن کی اننگز کھیل کر اسٹمپ تک ٹیم انڈیا کو مضبوط حالت میں پہنچایا وہیں میچ کے بعد انہوں نے جو کیا اس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ بی سی سی آئی نے ان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

Aug 31, 2019 01:25 PM IST | Updated on: Aug 31, 2019 01:25 PM IST
میچ کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کیا کچھ ایسا، جیت لیا مداحوں کا دل: دیکھیں ویڈیو

میچ کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کیا کچھ ایسا، جیت لیا مداحوں کا دل

ٹیم انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا کے سبائینا پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے میدان پر اور پھر اس کے باہر لوگوں کا دل جیت لیا۔ جہاں میدان پر کوہلی نے 76 رن کی اننگز کھیل کر اسٹمپ تک ٹیم انڈیا کو مضبوط حالت میں پہنچایا وہیں میچ کے بعد انہوں نے جو کیا اس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔  بی سی سی آئی نے ان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

دراصل میچ کے بعد وہ فینس کے درمیان چلے گئے اور انہیں آٹوگراف دئے اور تصویریں کھنچوائیں۔ یہی نہیں، انہوں نے مداحوں کو ہائی فائیو بھی دیا۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا کہ وراٹ کوہلی نے تصویر، آٹوگراف، اسمائل اور دل جیت لیا۔

بتا دیں کہ وراٹ کوہلی اور مینک اگروال کی نصف سنچری کے دم پر ٹیم انڈیا نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹ کے نقصان پر 264 رن بنا لئے ہیں۔ 46 رن پر دو وکٹ گرنے کے بعد کوہلی اور اگروال نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان وکٹ کیلئے 69 رن کی شراکت داری ہوئی۔ اسٹمپ ہونے تک ہنوما وہاری اور ریشبھ پنت کریز پر ٹکے ہوئے ہیں۔ وہاری 42 اور پنے 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Loading...