!میچ کے دوران ہندستانی کرکٹر کو پڑا دل کا دورہ، اسپتال پہنچنے سے پہلے موت

میڈیا رپورٹس کے مطابق تریپورہ کی انڈر۔23 ٹیم کے کھلاڑی متھن دیب برما کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

Dec 04, 2019 08:52 AM IST | Updated on: Dec 04, 2019 12:29 PM IST
!میچ کے دوران ہندستانی کرکٹر کو پڑا دل کا دورہ، اسپتال پہنچنے سے پہلے موت

کرکٹ کے میدان پر کئی کھلاڑیوں کی جان چکی ہے اور کچھ ایسا ہی منگل کو تریپورہ کے اگرتلہ میں بھی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تریپورہ کی انڈر۔23 ٹیم کے کھلاڑی متھن دیب برما  کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ دیب برما کو میچ کے دوران دل کا دورہ آیا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا تصویر سوشل میڈیا

Loading...

دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر کی موت۔۔

اسپورٹس اسٹار کی خبر کے مطابق منگل کو اگرتلہ کے مہاراجا بر بکرم کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک پریکٹس میچ چل رہا تھا جس میں متھن دیب برما بھی کھیل رہے تھے۔ متھن فیلڈنگ کر رہے تھے لیکن اچانک وہ میدان پر گر پڑے۔ متھن کو بیہوش ہوتے دیکھ کر ان کے ساتھیوں نے انہیں فوراً اٹھایا اور نزدیکی اندرا گاندھی میموریل اسپتال لے گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹرس نے متھن دیب برما کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جسے جان کر سبھی حیران رہ گئے۔

انڈر۔23 کے کھلاڑی تھے متھن انڈر۔23 کے کھلاڑی تھے متھن

ڈاکٹروں نے جانکاری دی کہ متھن دیب برما کو شدید دل کا دورہ آیا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت ہوگئی تھی۔ متھن کو اتنی کم عمر میں دل کا دورہ کیسے پڑا یہ جاننے کیلئےان کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ متھن دیب برما کی موت کی خبر سن کر تریپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مانک شاہ بھی اسپتال پہنچے۔ کئی بڑے کرکٹر بھی اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔

Loading...