آدھی رات کو اپنی نئی ٹیم کے ساتھ نظر آئےسوربھ گانگولی ، انوراگ ٹھاکر بھی موجود

ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سوربھ گانگولی 23 اکتوبر کو مکمل طور پر بی سی سی کے نئے صدر بن جائیں گے۔

Oct 15, 2019 04:53 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 05:01 PM IST
آدھی رات کو اپنی نئی ٹیم کے ساتھ نظر آئےسوربھ گانگولی ، انوراگ ٹھاکر بھی موجود

ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سوربھ گانگولی 23 اکتوبر کو مکمل طور پر بی سی سی کے نئے صدر بن جائیں گے۔ گانگولی نے ہمیشہ ہی ٹیم کو مشکل وقت سے نکالا ہے۔ انہوں نے ایک وقت بدلاؤ کے دور سے گزر رہی ٹیم انڈیا کوپھر سے مضبوط کیا تھا اور اب بی سی سی آئی کی شبیہ کو سدھارنے کی کوشش کریں گے۔ سابق ہندستانی کپتان نے پیر کو نامزدگی بھی داخل کردیا ہے۔ اور انہیں صدر کے عہدے پر کوئی بھی ٹکر نہیں دے رہا ہے۔ اب بس ان کے نام کا رسمی اعلان کرنا باقی ہے۔

اس درمیان بی سی سی آئی کی نئی فوج تیار ہوگئی ہے۔ آدھی راے کو سوربھ گانگولی اپنی نئی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔ انہوں نے بی سی سی آئی کی نئی ٹیم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ٹیم اچھا کام کر سکتی ہے۔ ان کی نئی ٹیم کے ساتھ سابق بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر بھی نظر آئے۔ سابق کپتان نے اس موقع پر انوراگ ٹھاکر کا خاص شکریہ اداکیا۔

سوربھ گانگولی نے 65 سال پرانے ریکارڈ کی برابری کرکے بی سی سی آئی کے صدر عہدے کی کرسی حاصل کی ہے۔ دراصل گانگولی ایسے دوسرے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں، جوبی سی سی آئی کے مکمل مدت کارکے لئے صدربنائے گئے ہیں۔ اس سے قبل سال 1954 میں وجے نگرم کے مہا راج کمار ہندوستان کے پہلے ایسے سابق کپتان تھے، جنہیں بی سی سی آئی صدربنایا گیا تھا۔ انہیں وجی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

Loading...

سوربھ گانگولی کا ارادہ ہندوستانی کرکٹ کے سبھی گروپوں سے ملنے کا اوروہ سارے کام کرنے کا ہے، جو گزشتہ 33 ماہ میں منتظمین کی کمیٹی نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں سبھی سے بات کروں گا اورپھر فیصلہ لوں گا۔ میری اولین ترجیح فرسٹ کلاس کرکٹروں کی دیکھ بھال کرنا ہوگا۔ میں تین سال سے سی اواے سے بھی یہی کہتا آیا ہوں، لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی۔ سب سے پہلے میں فرسٹ کلاس کرکٹروں کی مالی مدد کو درست کروں گا۔

ٹیم انڈیا کے عظیم بلے باز سوربھ گانگولی نے اپنے کیریئر میں 311 ونڈے میچ کھیل کر11362 رن بنائے۔ انہوں نے 41.02 کی اوسط اور 73.70 کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ رن بنائے۔ ونڈے میں انہوں نے 22 سنچریاں اور72 نصف سنچریاں لگائیں۔ اتنا ہی نہیں، گانگولی نے 113 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں انہوں نے 42.17 کی اوسط اور51.25 کی اسٹرائیک ریٹ سے 7212 رن بنائے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سوربھ گانگولی نے 16 سنچریاں اور55 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔

Loading...