وراٹ کوہلی نے لگائی 26ویں ٹیسٹ سنچری، اسٹیو اسمتھ۔گیری سوبرس کے برابر پہنچے، کئی ریکارڈ ٹوٹے

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پونے میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بہترین سنچری لگادی ہے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی26 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔

Oct 11, 2019 12:27 PM IST | Updated on: Oct 11, 2019 12:27 PM IST
وراٹ کوہلی نے لگائی 26ویں ٹیسٹ سنچری، اسٹیو اسمتھ۔گیری سوبرس کے برابر پہنچے، کئی ریکارڈ ٹوٹے

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پونے میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بہترین سنچری لگادی ہے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی26 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ انہوں نے 173 ویں گیند پر سنچری پوری کی۔ وراٹ نے جنوبی افریقی تیز گیند باز ورنون فلینڈر کی گیند پر خوبصورت اسٹریٹ ڈرائیو کے ذریعے 26 ویں سنچری لگائی۔

وراٹ کوہلی اس کے ساتھ ہی کھیل کے اس سب سے لمبے فارمیٹ میں 26 سنچری لگانے والے دنیا کے کل 21 ویں اور ہندستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے سچن تیندولکر، راہل دراوڑ اور سنیل گواسکر یہ کارنامہ کر چکے ہیں۔ حالانکہ ہندستانی کپتان نے یہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے محض 81 ٹیسٹ میچ ہی کھیلے ہیں۔

"virat اس سال کی پہلی سنچری، ریکی پونٹنگ کے برارپہنچے

وراٹ کوہلی کی اس سال کی  یہ پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ دس ٹیسٹ اننگز میں بھی ان کی یہ پہلی سنچری ہے۔ اتنا ہی نہیں وراٹ کوہلی بطور کپتان 19 ٹیسٹ سنچری لگاکر اس معاملے میں آسٹریلیائی قدآور ریکی پونٹنگ کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ پونٹنگ نے بھی بطور ٹیسٹ کپتان 19 سنچری لگائی تھیں۔ اس معاملے میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ سر فہرست ہیں۔ انہوں نے بطور کپتان 25 ٹیسٹ سنچری لگائی ہیں۔ ان کے بعد پونٹنگ اور وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ پھر ایلن بارڈر، اسٹیو وا اور اسٹیو اسمتھ کا نمبر آتا ہے۔ ان تینوں نے بطور کپتان 15۔15 ٹیسٹ سنچری لگائی ہیں۔

Loading...

Loading...