سچن تیندولکر نے شیئر کی رونے والی تصویر، کہا۔ مردوں کے آنسو نکلنا کوئی شرم کی بات نہیں

ر سچن تیندولکر نے کہا کہ مردوں کو اپنے جذباتوں کو چھپانا نہیں چاہئے اور انہیں ظاہرکرتے وقت اگر ان کے آنسو نکل آتے ہیں تو انہیں شرمسار نہیں ہونا چاہئے۔

Nov 21, 2019 12:42 PM IST | Updated on: Nov 21, 2019 12:53 PM IST
سچن تیندولکر نے شیئر کی رونے والی تصویر، کہا۔ مردوں کے آنسو نکلنا کوئی شرم کی بات نہیں

سچن تیندولکر

ہندستان کے عظیم کرکٹر سچن تیندولکر نے کہا کہ مردوں کو اپنے جذباتوں کو چھپانا نہیں چاہئے اور انہیں ظاہرکرتے وقت اگر ان کے آنسو نکل آتے ہیں تو انہیں شرمسار نہیں ہونا چاہئے۔ ایسا بھی وقت تھا جب مردوں کو رونا کمزور شخصیت کی نشانی ماناجاتا تھا لیکن تیندولکر اس بات سے اتفاق نہیں رکھتے۔ حالانکہ ایسا بی دور تھا جب وہ مانتے تھے کہ آنسو نکلنے سے مرد کمزور ہوجاتے ہیں۔

رونا کمزوری کی نشانی نہیں

موجودہ انٹرنیشنل مینس ویک کے موقع پر مردوں کو کھلے خط میں عظیم کرکٹر سچن تیندولکر نے کہا کہ جب چیزیں ان کے من کے مطابق نہیں چلتی تو انہیں خود کو سخت نہیں ظاہر کرناچاہئے۔ انہوں جذباتی پیغام میں کہا، "اپنے آنسو دکھانے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ اس لئے اپنے اس حصے  کو کیوں چھپانا جو مستقبل میں آپ کو مضبوط کرتا ہو؟ آنسو کیوں چھپانے چاہئے"؟

Loading...

ریٹائرمنٹ کے دوران روئے تھے سچن تیندولکر ریٹائرمنٹ کے دوران روئے تھے سچن تیندولکر

سچن تیندولکر نے کہا، "کیونکہ آپ کو ایسی ہی سوچ کے ساتھ بڑا کیا گیا ہے کہ مردوں کو رونا نہیں چاہئے کہ رونے سے مرد کمزور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، میں اسی سوچ کے ساتھ بڑا ہوا، آج میں آپ کو اس لئے لکھ رہا ہوں کیونکہ میں محسوس کیا ہے کہ میں غلط تھا۔ میری پریشانیوں اور میری درد نے مجھے وہ بنایا ہے جو میں ہوں۔ مجھے بہتر انسان بنایا، تیندولکر نے کہا کہ رونا  آپ کو کمزور نہیں کرتا ہے۔

Loading...