پاکستان میں تین ونڈے اورٹی -20 میچ کھیلےگی سری لنکائی ٹیم، ٹیسٹ میچ کھیلنےسےکیا انکار

سری لنکا ئی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں دو ٹسٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا ہے، لیکن تین ونڈے اورتین ٹی -20 میچ کھیلنے کے لئے راضی ہوگئی ہے۔

Aug 23, 2019 06:43 PM IST | Updated on: Aug 23, 2019 06:47 PM IST
پاکستان میں تین ونڈے اورٹی -20 میچ کھیلےگی سری لنکائی ٹیم، ٹیسٹ میچ کھیلنےسےکیا انکار

سری لنکائی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ سے ونڈے اورٹی -20 سیریزکے لئے پاکستان کے دورے پر جائے گی۔ اس کے تحت تین ونڈے اور 3 ٹی -20 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ تاہم اس نے دو ٹسٹ میچ کھیلنےسےانکارکردیا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کے وزیرکھیل ہارن فرنانڈو نے جمعرات کو بتایا تھا کہ ان کی ٹیم محدود اوورکی سیریزکھیلنے کوتیارہے۔ لیکن دو ٹسٹ میچ کھیلنے کے لئے ٹیم کوپاکستان بھیجنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

وزیرکھیل نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا، لیکن انہوں نے بتایا تھا کہ یہ مقابلے اس سال کے آخرمیں کھیلے جائیں گے۔ سیکورٹی وجوہات کا ذکرکرتے ہوئے فرنانڈونے بتایا کہ دو ٹسٹ میچ متحدہ عرب امارات (یونائیٹیڈ عرب امارات) میں کھیلے جاسکتے ہیں، جہاں پرپاکستان نے 2009 کے بعد سے اپنی کئی گھریلو سیریزکھیلی ہیں۔

Loading...

گزشتہ دنوں سری لنکا کرکٹ کےایک سیکورٹی وفد نےلاہوراورکراچی کا دورہ کیا۔ اس ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پولیس اورسیکورٹی افسران سے ملاقات کی۔ ان کی رپورٹ کی بنیاد پرسری لنکا کے پاکستان دورے کے بارے میں فیصلہ لیا گیا۔

پاکستان کواپنے گھریلوسیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلنی پڑ رہی ہے۔ تصویر: اے پی پاکستان کواپنے گھریلوسیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلنی پڑ رہی ہے۔ تصویر: اے پی

یہ ہے دورے کا پروگرام

سری لنکا اورپاکستان کے درمیان ستمبر - اکتوبر میں تین ونڈے اور3 ٹی -20 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ونڈے کراچی اورٹی -20 میچ لاہورمیں ہوں گے۔ دورے کا پروگرام اس طرح سے ہے۔

پہلا ونڈے، 27 ستمبر، کراچی

دوسرا ونڈے، 28 ستمبر، کراچی

تیسرا ونڈے، دو اکتوبر، کراچی

پہلا ٹی -20، 5 اکتوبر، لاہور

دوسرا ٹی -20، 7 اکتوبر، لاہور

تیسرا ٹی -20 ، 9 اکتوبر، لاہور

لاہوراسٹیڈیم کے باہرہوا تھاحملہ

طویل وقت سے بین الاقوامی ٹیمیں سیکورٹی وجوہات سے پاکستان کا دورہ نہیں کررہی ہیں۔ اکتوبر2017 میں سری لنکا نے لاہورمیں ایک ٹی -20 میچ کھیلا تھا۔ سری لنکائی ٹیم پرمارچ 2009 میں لاہورمیں ہی دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں 8 لوگ مارے گئے تھے اورسری لنکا کے 7 کھلاڑی اورمعاون اسٹاف کے لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ لاہورمیں گدافی اسٹیڈیم کے باہرہاتھ میں بندوق لئے تقریباً 12 لوگوں نے ٹیم بس پرگولیاں برسانی شروع کردی تھیں۔ اچانک ہوئے اس حملے میں 6 پاکستانی پولیس اہلکاروں سمیت 8 لوگوں کی جان گئی تھی۔

Loading...