کئی سری لنکائی کھلاڑیوں کا پاکستان جانے سےانکار، ستارہا ہے دہشت گردانہ حملے کا خوف

سری لنکا کا 27 ستمبرکا پاکستان دورہ شروع ہونا ہے، جس میں تین ٹی -20 اورتین ونڈے میچ کھیلےجانے ہیں، جس میں سری لنکا کےکئی بڑے کرکٹرس کھیلنےکےلئےتیارنہیں ہیں۔

Sep 07, 2019 09:21 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 09:30 PM IST
کئی سری لنکائی کھلاڑیوں کا پاکستان جانے سےانکار، ستارہا ہے دہشت گردانہ حملے کا خوف

کولمبو: بڑی کوششوں اورمنتوں کےبعد پاکستان نےسری لنکا کرکٹ بورڈ کواپنےملک میں ونڈے اورٹی -20 سیریزکھیلنےکےلئےراضی کیا تھا، لیکن اب اس کی یہ حسرت ادھوری رہ سکتی ہے۔ بی بی سی اردوکی رپورٹ کےمطابق سری لنکا کےکئی عظیم کھلاڑی پاکستان جانےکو تیارنہیں ہیں۔ واضح رہےکہ سری لنکا کو27 ستمبرسے پاکستان کےدورے پرجانا ہے، جس میں تین ونڈے اورتین ٹی -20 میچ کھیلےجانےہیں۔

سینئرکھلاڑیوں کا پاکستان جانے سےانکار

Loading...

بی بی سی اردوکی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کےکپتان دمتھ کرونا رتنےاورٹی -20 کپتان لست ملنگا اورسابق کپتان اینجلومیتھیوزنے پاکستان جانےسےانکارکردیا ہے۔ سری لنکا کے وزیرکھیل ہارل فرنانڈونےاطلاع دی کہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ پاکستان میں ان کی سیکورٹی کولےکرفکرمند ہیں۔

حالانکہ سری لنکا کےوزیرکھیل نےبھروسہ دیا ہےکہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کےافسران  کھلاڑیوں سےمل کرانہیں مکمل تحفظ دینےکی یقین دہانی کرائیں گے۔ وہ انہیں منانےکی کوشش کریں گے، اس مسئلے پرپیر9 ستمبرکوکھلاڑیوں کےساتھ میٹنگ ہوگی۔ سری نلکا کےوزیرکھیل نےمزید کہا کہ انہوں نےاپنےکھلاڑیوں سےکہا ہےکہ وہ بھی ان کےساتھ پاکستان دورے پرچلنےکوتیارہیں۔ حالانکہ سری لنکائی کھلاڑی مانتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

لست ملنگا اورمیتھیوزبھی پاکستان جانےکوتیارنہیں۔ لست ملنگا اورمیتھیوزبھی پاکستان جانےکوتیارنہیں۔

کیوں خوفزدہ ہے کھلاڑیوں کی فیملی؟

سری لنکائی کھلاڑیوں کی فیملی کےخوف میں رہنےکی وجہ جائزبھی ہے۔  دراصل سال 2009 میں لاہورمیں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس حملےمیں سری لنکا کےمعاون کوچ سمیت کئی بڑے کھلاڑی زخمی ہوئےتھے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم جب دوسرے کرکٹ ٹسٹ کےتیسرے دن کےکھیل کےلئےگدافی اسٹیڈیم جارہی تھی تودہشت گردوں نےبس پرگولیاں چلائیں، جس میں کم ازکم 6 کرکٹرزخمی ہوگئےاور7 سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔

سری لنکائی کھلاڑیوں کومیدان سے ایئرلفٹ کیا گیا تھا۔ سری لنکائی کھلاڑیوں کومیدان سے ایئرلفٹ کیا گیا تھا۔

زخمی کرکٹروں میں کمارسنگاکارا، اجنتا مینڈس اورتلن سمرویرا بھی شامل تھے۔ حملے کے بعد سری لنکائی کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹرسےایئرلفٹ کرکےوہاں سےنکالا گیا تھا۔ اس کےبعد سےکسی بڑی بین الاقوامی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

Loading...