بڑا انکشاف- پاکستان میں سری لنکائی ٹیم کوکمرے میں کیا گیا تھا 'قید'، گھرلوٹ کربتائی پوری کہانی

سال 2009 میں پاکستان میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پرہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ختم ہوگیا تھا۔

Oct 14, 2019 03:16 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 03:16 PM IST
بڑا انکشاف- پاکستان میں سری لنکائی ٹیم کوکمرے میں کیا گیا تھا 'قید'، گھرلوٹ کربتائی پوری کہانی

سری لنکائی ٹیم نےٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان میں طویل وقت کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی۔ سال 2009  میں سری لنکائی ٹیم پرہوئے دہشت گردانہ حملے کےبعد سے ہی باقی ٹیموں نےبھی پاکستان کا دورہ کرنے سےانکارکردیا تھا، جس کے 10 سال بعد سری لنکائی ٹیم نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ حالانکہ سیکورٹی وجوہات سے سری لنکائی ٹیم کے 10 بڑے کھلاڑی دورے پرنہیں گئے تھے۔

پاکستان نے سری لنکا کواعلیٰ درجے کی سیکورٹی مہیا کرائی تھی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان پاکستان نے تین ونڈے میچوں کی سیریز0-2 سے اپنے نام کیا تھا، لیکن ٹی -20 سیریزمیں سری لنکا کی نوجوان اوردوئم درجےکی ٹیم نے کلین سوئپ کیا تھا۔ اس سیریزکے ختم ہونےکے بعد سری لنکائی ٹیم اوراعلیٰ افسران نے سیکورٹی انتظامات کےلئےمیزبان کا شکریہ ادا کیا۔ پوری دنیا میں اس سیریزکی چرچاہوئی، لیکن ٹیم کے گھرلوٹنےکےبعد وہاں کی حقیقت سامنے آئی۔

Loading...

سخت سیکورٹی کی وجہ سے سری لنکائی ٹیم کو ہوٹل کے کمروں میں ہی رہنےکےلئےکہا گیا تھا۔ سخت سیکورٹی کی وجہ سے سری لنکائی ٹیم کو ہوٹل کے کمروں میں ہی رہنےکےلئےکہا گیا تھا۔

پاکستان کے ایک صحافی نےٹوئٹ کرکےبتایا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدرشمی سلوا ان سب سے خوش نہیں ہیں۔ سلوا کا کہنا ہےکہ سخت سیکورٹی کی وجہ سے سری لنکائی ٹیم کوپورے وقت ہوٹل کے کمرے میں ہی رہنے کےلئےکہا گیا تھا۔ انہوں نےاس وقت کی اپنی مایوسی کے بارے میں بتایا، جب وہ پاکستان میں تھے۔ سری لنکائی ٹیم کوآئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے تحت پاکستان کے ساتھ تین میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلنی ہے۔ شمی سلوا نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں اوراسٹاف سے بات کرنےکے بعد اس پرکوئی فیصلہ لیں گے۔ ٹسٹ سیریز حالانکہ دبئی میں کھیلی جائےگی، لیکن اگرسری لنکائی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنا چاہے تو سیریزکو وہاں پربھی شفٹ کردیا جائے گا۔ سلوا نےکہا کہ اس دورہ پروہ تین سے چاردن کمرے میں رہ کرپریشان ہوگئے تھے۔

Loading...