رشبھ پنت کی طوفانی اننگ کے بعد حیدرآباد کے کوچ پھوٹ پھوٹ کررونے لگے!۔

دہلی کیپٹلس کے وکٹ کیپررشبھ پنت نے 21 گیندوں میں طوفانی اندازمیں 49 رن بناکرحیدرآباد کوآئی پی ایل سے باہرکردیا۔

May 09, 2019 04:49 PM IST | Updated on: May 09, 2019 04:58 PM IST
رشبھ پنت کی طوفانی اننگ کے بعد حیدرآباد کے کوچ پھوٹ پھوٹ کررونے لگے!۔

رشبھ پنت کی طوفانی اننگ کے بعد حیدرآباد کے کوچ پھوٹ پھوٹ کررونے لگے۔ جانئے کیا ہے اس کی حقیقت۔

آئی پی ایل کے الیمینیٹرمیچ میں دہلی کیپٹلس کےبلے بازرشبھ پنت کی بلے بازی جس نے دیکھی وہ ان کا مرید ہوگیا۔ رشبھ پنت نے حیدرآباد کے گیندبازوں کی پٹائی کرتے ہوئے 21 گیندوں میں 49 رنوں کی اننگ کھیلی۔ رشبھ پنت نےاپنی اننگ میں 5 چھکےلگائے۔ پنت کی اس اننگ کے بعد حیدرآباد کے حوصلے پست ہوگئے۔

دہلی کیپٹلس نےایک گیند پہلے دووکٹ سے میچ جیتا اورسن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم آئی پی ایل سے باہرہوگئی۔ دہلی کیپٹلس کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا۔ کیونکہ اس کے فائنل میں پہنچنے اورخطاب پرقبضہ کرنے کی امیدیں ابھی قائم ہیں۔ ویسے اس میں خاص بات یہ ہے کہ دہلی کی جیت کے بعد حیدرآباد کےکوچ ٹام موڈی کی ایک تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، جس میں وہ پھوٹ پھوٹ کرروتے نظرآئے۔

Loading...

ٹام موڈی کی تصویروائرل

اس تصویرمیں ٹام موڈی ڈگ آوٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں اوروہ روتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹام موڈی کےچہرے پرشکست کا درد نظرآرہا ہے۔ حالانکہ آپ کوبتادیں کہ یہ تصویربالکل فرضی ہے۔ دراصل میچ کےدوران ٹام موڈی اپنی ٹیم کوشکست سے دوچارہوتے ہوئے دیکھ کرپریشان ضرورتھے، لیکن وہ روئے نہیں تھے۔ ٹام موڈی اپنے چہرے سے پسینہ پوچھ رہے تھے۔ ٹام موڈی کے رونے والی خبرسراسرغلط ہے۔

حیدرآباد کی کارکردگی

ڈیوڈ وارنر (تصویر: آئی پی ایل)۔ ڈیوڈ وارنر (تصویر: آئی پی ایل)۔

اس آئی پی ایل میں حیدرآباد کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ یہ ٹیم پوری طرح ڈیوڈ وارنراوربیرسٹو کے کندھوں پر ٹکی ہوئی تھی۔ جیسے ہی یہ دونوں کھلاڑی ٹیم چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پرگئے توحیدرآباد کےحوصلے ٹوٹنا یقینی تھا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی پوری ٹیم اس سیزن میں جوبھی میچ جیتی، اس کے پیچھے ڈیوڈ وارنراورجانی بیرسٹوکا بڑا ہاتھ رہا۔ وارنرنے 12 میچوں میں تقریباً 70 کےاوسط سے 692 رن بنائےاوربیرسٹونے 10 میچوں میں 55.62 کی اوسط سے445  رن بنائے۔ ڈیوڈ وارنراورجانی بیرسٹوکے بلے سے ایک ایک سنچری بھی نکلی، اس کےعلاوہ ڈیوڈ وارنرنےتو8 نصف سنچری بھی لگائی۔

دوسرے بلے باز ناکام رہے

حیدرآباد کے دوسرے بلے بازوں کی بات کریں توصرف منیش پانڈے نےتین نصف سنچری لگائی اوران کےعلاوہ ٹیم کی پوری بلے بازی فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ وجے شنکر، کین ولیمسن، دیپک ہڈا، یوسف پٹھان سبھی نےمایوس ہی کیا ہے۔ اس ٹیم کوالیمنیٹرمیچ میں ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹوکی کمی محسوس ہوئی۔

Loading...