کوالیفائر2: سریش رینا نے میچ کے درمیان رشبھ پنت کی ایسے مدد کرکے جیت لیا دل، ویڈیو وائرل

تین بارچمپئن رہ چکی چنئی سپرکنگس ٹیم 8 ویں بارفائنل میں پہنچی ہے جبکہ دہلی کا پہلی بار فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چورہوگیا۔

May 11, 2019 04:29 PM IST | Updated on: May 11, 2019 04:29 PM IST
کوالیفائر2: سریش رینا نے میچ کے درمیان رشبھ پنت کی ایسے مدد کرکے جیت لیا دل، ویڈیو وائرل

سریش رینا نےمیچ کےدرمیان رشبھ پنت کی ایسے مدد کرکےدل جیت لیا۔ تصویر: آئی پی ایل

چنئی سپرکنگس نے جمعہ کو کھیلے گئے کوالیفائر2 میں دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹ سے شکست دے کرآئی پی ایل 12 کے فائنل میں جگہ یقینی کرلی ہے۔ اب دھونی کی فوج کا سامنا روہت شرما کی ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ بہرحال چنئی سپرکنگس کوالیفائر1 میں ممبئی انڈینس کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد کوالیفائر2کھیلنے کومجبورہوئی تھی جبکہ شرے یس ایرکی دہلی کیپٹلس نے الیمینیٹر میں سن رائزرس حیدرآباد کوپٹخنی دے کرکوالیفائر2 میں جگہ بنائی تھی۔

تاہم چنئی سپرکنگس نے پہلی بارآئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے کی کوششوں میں مصروف دہلی کا خواب نہیں پورا ہونے دیا۔ حالانکہ اس میچ میں دہلی کیپٹلس کے نوجوان بلے باز رشبھ پنت کی مدد کرنے کے سبب چنئی کے اسٹاربلے باز سریش رینا کافی سرخیوں میں ہیں۔ سچ کہا جائے توانہوں نے اپنے کام سے ہرکسی کا دل جیت لیا ہے۔

Loading...

میچ میں نظرآیا عجیب نظارہ

اس میچ کے دوران ایک خاص نظارہ بھی دیکھنے کوملا۔ چنئی کے اسٹاربلے باز سریش رینا دہلی کےنوجوان بلے بازرشبھ پنت کے جوتے کے فیتے کوباندھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ یقیناً سریش رینا نے ایسا کام کرکے دکھا دیا کہ کھیل جذبہ کیا ہوتا ہے۔ رشبھ پنت نے 25 گیندوں میں دوچوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 38 رن بنائے۔ آپ کو بتادیں کہ بلے بازی کے دوران رشبھ پنت کے جوتے کے فیتے کھل گئے تھے اورپیڈ بندھے ہونے کے سبب انہیں جوتے کے فیتے باندھنے میں پریشانی ہورہی تھی اورایسے میں سریش رینا نے مدد کرکے سبھی کا دل جیت لیا۔

سریش رینا دہلی کے نوجوان بلے باز رشبھ پنت کے جوتے کے فیتے کوباندھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ (تصویر: ٹوئٹر)۔ سریش رینا دہلی کے نوجوان بلے باز رشبھ پنت کے جوتے کے فیتے کوباندھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ (تصویر: ٹوئٹر)۔

آئی پی ایل نے شیئرکیا ویڈیو

سریش رینا نے میچ کے دوران رشبھ پنت کے جوتوں کے فیتے باندھے توآئی پی ایل کے آفیشیل ٹوئٹرہینڈل سے اس کا خوبصورت ویڈیو شیئرکیا گیا ہے، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ آئی پی ایل نے اسے کھیل جذبے کی مثال قراردیا ہے۔

چنئی نے یوں جیتی بازی

ٹاس جیت کرگیند بازی چننے والی چنئی سپرکنگس نے اپنے گیند بازوں کی کارکردگی کے دم پردہلی کیپٹلس کو 147/9 پرمحدود کردیا جبکہ جیت کے لئے ملے 148 رنوں کے ہدف کو اس نے چاروکٹ گنواکرایک اوور باقی رہتے ہوئے حاصل کرکے ریکارڈ 8 ویں بارفائنل میں جگہ بنائی ہے۔ چنئی کی طرف س فاف ڈوپلیسی اورشین واٹسن نے نصف سنچری اننگ کھیلی جبکہ اس جیت کا ہیرو فاف ڈوپلیسی کو منتخب کیا گیا۔

چنئی 8 ویں بارفائنل میں پہنچی

تین بارچمپئن رہ چکی چنئی سپرکنگس کی ٹیم 8 ویں بارفائنل میں پہنچی ہے۔ اس نے اس سے قبل 2008، 2012،2011 2010، 2013، 2015 ور2018 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس دوران اس نے 2010، 2011 اور2018 میں خطاب جیت کراپنا دم دکھایا ہے۔

Loading...