دنیا کےسامنےآیا پاکستان کا فرضی واڑہ، تین سال سے16 سال کے ہیں نوجوان گیند بازنسیم شاہ

سال 2016 میں پاکستان میں ہوئے ایک پروگرام میں پہنچے ویسٹ انڈیزکے سابق عظیم کرکٹر اینڈی رابرٹس نے نسیم شاہ کو 16 سال کا گیند بازبتایا تھا۔

Nov 22, 2019 11:36 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 11:36 PM IST
دنیا کےسامنےآیا پاکستان کا فرضی واڑہ، تین سال سے16 سال کے ہیں نوجوان گیند بازنسیم شاہ

پاکستانی گیند باز نسیم شاہ: فائل فوٹو

نئی دہلی: عالمی کرکٹ میں شاہد آفریدی کا نام صرف 37 گیندوں پرسنچری لگانے کے لئے ہی نہیں یاد کیا جاتا، بلکہ اپنی عمرسے جڑے اس حقائق کوقبول کرنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے، جس نے پاکستان کی پول کھول کررکھ دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہد آفریدی نے 16 سال کی عمرمیں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ مگراس آل راؤنڈرنے خود اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کےلئے ڈیبیو کرتے وقت ان کی عمر19 سال تھی۔ کھلاڑیوں کی عمر کولےکرپاکستان کا ایسا ہی ایک اورفرضی واڑہ اب دنیا کے سامنے آیا ہے۔

نسیم شاہ کی عمرپراٹھے سوال

Loading...

کرکٹ کی دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں اگرکوئی تیزگیند بازہے تووہ پاکستان کی نوجوان سنسنی نسیم شاہ ہیں۔ نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے کلاف برسبین ٹسٹ کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔ سابق عظیم کرکٹروقاریونس نے انہیں ٹسٹ کیپ سونپی تھی۔ نسیم شاہ نے اپنی تیزرفتارکے سبب کم وقت میں ہی پہچان بنالی ہے۔ یہاں تک کہ آسٹریلیا اے کےخلاف پریکٹس  میچ میں بھی انہوں نے زبردست گیند بازی سے میزبان ٹیم کو حیران کردیا تھا۔

نسیم شاہ کی اسی نوبال پر آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنرآؤٹ ہوگئے تھے۔ فائل فوٹو نسیم شاہ کی اسی نوبال پر آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنرآؤٹ ہوگئے تھے۔ فائل فوٹو

نسیم شاہ نے جب ڈیبیو کیا توریکارڈ میں ان کی عمر16 سال 279 دن درج تھی۔ مگراب ان کی عمرکولے کرایک حیران کرنے والا انکشاف ہوا ہے۔ اوریہ سچائی کواورنہیں، پاکستان کے ہی اخباردی ڈان کی طرف سے سامنے لائی گئی ہے۔ دی ڈان میں تین سال پرانا ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے، جس میں نسیم شاہ کو 16 سال کا نوجوان تیزگیند بازبتایا گیا ہے۔ دراصل، آرٹیکل کے مطابق ایک پروگرام میں پاکستان پہنچے ویسٹ انڈیزکے عظیم کرکٹراینڈی رابٹرس نے کہا تھا کہ وہ نوجوان تیزگیند بازنسیم شاہ سے کافی متاثرہیں، جوابھی محض 16 سال کے ہی ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ یہ آرٹیکل اگست 2016 میں شائع ہوا تھا۔ اب تین سال بعد بھی نسیم شاہ کی عمر16 ہی بتائی جارہی ہے۔ اس آرٹیکل کے مطابق، اینڈی رابرٹس نے کہا تھا، 'مجھے یہ کہنا ہی ہوگا کہ میں نسیم شاہ نام کے نوجوان تیزگیند بازکوبے حد پسند کرتا ہوں۔ وہ ابھی صرف 16 سال کے ہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے دوتین ہفتےکا وقت نہیں مل سکا'۔ رابرٹس پاکستان میں کوچنگ پرمبنی ریئلٹی ٹی وی شومیں سامنے آئی صلاحیت پراپنی رائے دے رہے تھے۔

ویسٹ انڈیزکے تیزگیند بازاینڈی رابرٹس نے سال 2016 میں ہی نسیم شاہ کو 16 سال کا گیند باز بنایا تھا۔ فائل فوٹو ویسٹ انڈیزکے تیزگیند بازاینڈی رابرٹس نے سال 2016 میں ہی نسیم شاہ کو 16 سال کا گیند باز بنایا تھا۔ فائل فوٹو

پہلے دن نہیں چلا نسیم شاہ کا جادو

دومیچوں کی سیریزکے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن وہ ایک بھی وکٹ ھاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ حالانکہ آسٹریلیائی اننگ کے 27 ویں اوورمیں انہوں نے میزبان سلامی بلے بازڈیوڈ وارنرکوپویلین کی راہ دکھا دی تھی، لیکن یہ گیند نوبال نکلی۔ اس کے بعد آسٹریلیائی بلے بازنے نسیم شاہ کوکوئی موقع نہیں دیا۔ نسیم شاہ اب تک برسبین ٹسٹ میں آسٹریلیائی بلے بازوں کے خلاف 16 اوورگیند بازی کرچکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 65 رن دیئے ہیں۔ پاکستان کے تیزگیند بازنسیم شاہ کے لئے ان کے ڈیبیو سے ایک ہفتے پہلے ہی انہیں بری خبرملی تھی۔ دراصل ان کی ماں کا انتقال ہوگیا تھا۔ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی ٹیم نےانہیں حوصلہ دیا، جس کے بعد نسیم شاہ نےآسٹریلیا میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔

Loading...