دوچوکےلگانے کے بعد آؤٹ ہوا یہ کھلاڑی، گیند بازنے دھکا دے کرپویلین بھیجا، دیکھیں ویڈیو

ٹی -10 لیگ میں محمد شہزاد نےشپورزدران کے اوورمیں دو چوکےلگا دیئےتھے، جوگیند باز کوپسند نہیں آیا۔

Nov 19, 2019 08:18 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 08:21 PM IST
دوچوکےلگانے کے بعد آؤٹ ہوا یہ کھلاڑی، گیند بازنے دھکا دے کرپویلین بھیجا، دیکھیں ویڈیو

محمد شہزاد کو بولڈ کرنے کے بعد دھکا دیتے ہہوئے زدران۔

نئی دہلی: مسلسل پٹنےکے بعد جب گیند بازسامنے والے بلےبازکوپویلین بھیجنے میں کامیاب ہوجاتا ہےتواس کا جشن بھی دیکھنےکےلائق ہوتا ہے۔ کئی باراس جشن میں کچھ گیند باز زیادہ جارحانہ ہوکرغلط برتاؤبھی کردیتے ہیں۔ ابوظہبی میں کھیلےجارہے ٹی 10 لیگ میں بھی اس وقت ہرکوئی حیران رہ گیا، جب شپورزدران نےافغانستان کےاسٹاروکٹ کیپربلےبازمحمد شہزاد کوبولڈ کرنےکے بعد دھکا دے کرپویلین کی طرف بھیجا۔ ٹی -10 لیگ کے تیسرے سیزن میں کرناٹک ٹسکرس اورڈیکن گلیڈیئٹرس کے درمیان کھیلےگئے مقابلے میں عجیب حادثہ دیکھنےکوملا۔

دراصل 10 اوورکے میچ میں ایک اوورمیں ڈیکن گلیڈیئٹرس کے محمد شہزاد نے شپور زدران کی گیندوں پردوچوکےلگا دیئے، جس کے بعد گیند باززدران نےانہیں واپس پویلین بھیجنےکا فیصلہ کیا۔ زدران کی اگلی گیند پرمحمد شہزاد بڑا شاٹ لگانےکی کوشش کررہے تھے، لیکن وہ چوک گئےاورگیند نےاسٹمپ کوہٹ کردیا۔ اس کے بعد شپورزدران نے مایوس ہوکرپویلین لوٹتے ہوئےافغانستان ٹیم کےاپنے ہی ساتھی شہزاد کودھکا دیتے ہوئے واپس بھیجا۔ حالانکہ محمد شہزاد نےاس دھکےکوبھی مثبت طورپرلیا۔ انہوں نے 8 گیندوں پرتین چوکوں کی مدد سے 13 رن بنائے۔

کرناٹک ٹسکرس کے ذریعہ دیئے گئے 111 رنوں کے ہدف کو گلیڈیئٹرس نے 9 گیند پہلے ہی حاصل کرکے پانچ وکٹ  سےمقابلہ جیت لیا۔ کرناٹک کی طرف سے سب سے زیادہ 35 رن جانسن چارلس نے بنائے۔ وہیں گلیڈیئٹرس کی طرف سےکیرون پولارڈ نے ناٹ آؤٹ 45 رن بنا کرٹیم کوجیت دلائی۔ حالانکہ کرناٹک کےگیند بازوں نےگلیڈیئٹرس  کوجم کرپریشان کیا تھا۔ ایک وقت گلیڈیئٹرس نے37 رن پرہی چاروکٹ گنوا دیئےتھے، لیکن اس کے بعد کیرون پولارڈ نے بھانکا کے ساتھ مل کراننگ کوسنبھالا اورٹیم کودلچسپ جیت دلا دی۔

Loading...