ٹیم انڈیا کا انوکھا فارمولہ، میدان پر اچھی ہو گی کارکردگی تو ہوائی سفر میں ملے گی یہ خصوصی سہولت

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد محمد شمی کے ٹکٹ کو بھی اپڈیٹ کر کے بزنس کلاس کا کیا گیا تھا۔ جبکہ ان کے باقی کے ساتھیوں کو یہ سہولت نہیں ملی تھی۔

Oct 21, 2019 01:02 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 01:02 PM IST
ٹیم انڈیا کا انوکھا فارمولہ، میدان پر اچھی ہو گی کارکردگی تو ہوائی سفر میں ملے گی یہ خصوصی سہولت

فائل فوٹو

نئی دہلی۔ زیادہ تر لوگوں کو دوروں پر ٹیم انڈیا کی پرتعیش زندگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ بزنس کلاس میں سفر اور شاندار ہوٹل کے خوبصورت کمرے جیسی سہولت نظر آتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری ٹیم کو دورے پر یا گھریلو دورے میں بھی ہوٹل کا لگژری کمرہ اور بزنس کلاس میں سفر کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے انہیں اور بھی زیادہ کوشش کرنی پڑتی ہے اور نتیجہ سامنے آنے پر ہی  اگلے میچ کے لئے وہ اپنی سہولت والی ٹکٹ کٹوا سکتے ہیں۔

ٹیم انڈیا کے ایک انوکھے فارمولے کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق بزنس کلاس میں سفر کرنے کے لئے کرکٹرز کو میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہی  ہو گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد محمد شمی کے ٹکٹ کو بھی اپڈیٹ کر کے بزنس کلاس کا کیا گیا تھا۔ جبکہ ان کے باقی کے ساتھیوں کو یہ سہولت نہیں ملی تھی۔

Loading...

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد محمد شمی کے ٹکٹ کو بھی اپڈیٹ کر کے بزنس کلاس کا کیا گیا تھا: فائل فوٹو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد محمد شمی کے ٹکٹ کو بھی اپڈیٹ کر کے بزنس کلاس کا کیا گیا تھا: فائل فوٹو

دراصل، یہ ٹیم بانڈنگ مشق کا ایک حصہ ہے جہاں حال کے میچوں میں سب سے شاندار مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو بزنس کلاس میں سفر کرنے کا اختیار مل جاتا ہے۔ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ دراصل پوری ٹیم کو بزنس کلاس میں سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ وہ کچھ ہی سیٹیں ہوتی ہیں۔ اس لئے ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو بزنس کلاس کی سیٹ دی جائے گی۔ وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کے بعد شمی کو بزنس کلاس سیٹ ملی جو پہلے ایشانت شرما کو ملی تھی۔ شمی نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لئے تھے۔

Loading...