ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، زخمی ہوا یہ اسٹار کھلاڑی

اس سے پہلے ممبئی انڈینس اور ہندوستانی ٹیم کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ بھی زخمی ہو گئے تھے

Apr 10, 2019 12:20 PM IST | Updated on: Apr 10, 2019 12:32 PM IST
ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، زخمی ہوا یہ اسٹار کھلاڑی

اس سے پہلے ممبئی انڈینس اور ہندوستانی ٹیم کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ بھی زخمی ہو گئے تھے

انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے بی سی سی آئی 15 اپریل کو ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرنے والی ہے۔ حالانکہ، اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک پریشانی والی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے اوپنر اور نائب کپتان روہت شرما آئی پی ایل میچ کے لئے پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ وہ میدان پر اپنا پیر پکڑ کر سہارا لے کر چلتے ہوئے نظر آئے۔ وانکھیڑے کے میدان پر پریکٹس سیشن کے دوران روہت شرما رننگ کرتے ہوئے اچانک اپنا پاؤں پکڑ کر کھڑے دکھائی دئیے۔ کچھ قدم چلنے کے بعد وہ زمین پر لیٹ گئے۔

ممبئی کے فزیو نتن پٹیل روہت کی مدد کرنے کے لئے فورا میدان پر پہنچے۔ میدان پر تھوڑا علاج دینے کے بعد وہ انہیں گراؤنڈ سے باہر لے آئے۔ روہت شرما ڈریسنگ روم تک بغیر سہارے کے چل کر گئے۔ حالانکہ اب تک روہت شرما کی چوٹ پر ٹیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Loading...

اس سے پہلے ممبئی انڈینس اور ہندوستانی ٹیم کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ بھی زخمی ہو گئے تھے۔ ورلڈ کپ کے مدنظر اس بارے میں ہندوستانی ٹیم کے فزیو پیٹرکو بتا دیا گیا تھا جس کے بعد ان کا علاج ہوا اور وہ فٹ ہو کر میدان پر لوٹے۔

Loading...