ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ان 15 کھلاڑیوں کو مل سکتا ہے ورلڈ کپ کا ٹکٹ

اس وقت ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر چرچا ہے۔ یہاں ہم آپ کو ان 15 کھلاڑیوں کے نام بتانے جا رہے ہیں جن کا ورلڈ کپ میں کھیلنا طے ہے۔

Apr 15, 2019 11:29 AM IST | Updated on: Apr 15, 2019 11:29 AM IST
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ان 15 کھلاڑیوں کو مل سکتا ہے ورلڈ کپ کا ٹکٹ

وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

اس وقت ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر چرچا ہے۔ یہاں ہم آپ کو ان 15 کھلاڑیوں کے نام بتانے جا رہے ہیں جن کا ورلڈ کپ میں کھیلنا طے ہے۔

کپتانی کی ذمہ داری وراٹ کوہلی کے کندھوں پر رہے گی۔ وراٹ کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کو پچھلی 5 میں سے 4 سیریز میں جیت ملی ہے۔ جبکہ ان کو دو ورلڈ کپ میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔’ ہٹ مین‘ روہت شرما ان دنوں دنیا کے سب سے خطرناک اوپنر ہیں۔ ون ڈے میں تین ڈبل سنچری لگانے والے روہت دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔

Loading...

موہالی ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف 143 رن کی اننگز کھیل کر شکھر دھون بھی فارم میں آ گئے ہیں۔ دھون کا بھی یہ دوسرا ورلڈ کپ ہو گا۔ دھونی اس بار ورلڈ کپ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہوں گے۔ دھونی اب تک تین ورلڈ کپ میں کھیل چکے ہیں۔ پہلی بار کیدار جادھو کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ چھٹے نمبر پر وہ اچھے متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔

وجے شنکر تیزی سے آل راؤنڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ صرف نو میچوں میں ہی انہوں نے گیند اور بلے دونوں سے کمال دکھا دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا بھلے ہی فٹنس کے مورچے پر تھوڑا پریشان ہوں لیکن ورلڈ کپ ٹیم کے وہ بھی مضبوط دعویدار ہیں۔ کے ایل راہل کے نام پر بھلے ہی کرکٹ شائقین کو تھوڑا شبہ ہو لیکن ان کا بھی ورلڈ کپ میں جانا طے ہے۔

رشبھ پنت ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر شامل کئے جا سکتے ہیں۔ حالانکہ، حال کے دنوں میں پنت کی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں پر سوال اٹھے ہیں۔ کلدیپ یادو فی الحال دنیا کے نمبر ون اسپنر ہیں۔ ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کے وہ سب سے بڑے ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا دو اسپنروں کے ساتھ اترے گی تو یجویندر چہل کپتان کوہلی کے دوسرے پسندیدہ گیندباز ہوں گے۔

موجودہ دور میں جسپریت بمراہ ون ڈے کے سب سے بہترین گیندباز ہیں۔ خاص کر ڈیتھ اوور میں وہ بیحد خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ انگلینڈ میں ان کا جلوہ نظر آ سکتا ہے۔ بھونیشور کمار کا بھی ورلڈ کپ میں جانا طے ہے۔ انہوں نے نہ صرف گیند سے بلکہ بلے سے بھی حال کے دنوں میں اپنا جلوہ دکھایا ہے۔

اس بار کے ورلڈ کپ میں محمد شمی بھی ٹیم انڈیا کے بہترین کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ شمی اسپیڈ کے ساتھ ساتھ اپنی سوئنگ کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ انباتی رائیڈو بھی ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بیٹنگ آرڈر میں ٹیم انڈیا چوتھے نمبر پر مسلسل پریشان ہے۔ ایسے میں انہیں بھی موقع مل سکتا ہے۔

Loading...