عالمی کپ فائنل کی شکست نہیں بھلا پارہا ہے یہ کھلاڑی، ٹینشن ختم کرنے کے لئے لیں گے کتے کا سہارا

باونڈری کی بنیاد پرانگلینڈ سے ملی شکست سے نیوزی لینڈ کی ٹیم مایوس ہے اورچاہتے ہوئے بھی کوئی اس شکست کو بھلا نہیں پارہا ہے۔

Jul 18, 2019 08:10 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 08:15 PM IST
عالمی کپ فائنل کی شکست نہیں بھلا پارہا ہے یہ کھلاڑی، ٹینشن ختم کرنے کے لئے لیں گے کتے کا سہارا

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے فائنل میں ملی شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم سمیت بیشترکرکٹ شائقین مایوس ہیں۔ نیوزی لینڈ کےکھلاڑی بھی اس شکست کوجلد ازجلد بھلا کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن شکست ہی کچھ ایسی ہے کہ بھلانا بھی آسان نہیں۔ ایسےمیں ان کےاسٹارکھلاڑی ٹرینٹ بولٹ اس شکست کوبھلانےمیں ہندوستان کےتجربہ کار کھلاڑی مہندرسنگھ دھونی کے طریقے کا سہارا لیں گے۔

ٹرینٹ بولٹ کےلئےاس شکست کوبھلانا اوربھی مشکل ہے۔ ان کے پاس اس شکست کوجیت میں تبدیل کرنےکا موقع تھا، لیکن وہ وہاں چوک گئے، جوانہیں رہ رہ کرچبھ رہا ہے۔ 49 ویں اوورمیں مڈوکٹ باونڈری پربین اسٹوکس کے شاٹ پرکیچ لپکنے کے بعد ان کا پیرباونڈری سے ٹچ ہوگیا تھا، جس سے وہ کیچ چھکے میں تبدیل گیا اوراس شاٹ نےانگلینڈ کوبرابری کرنےکا موقع دے دیا۔ اس کے بعد سپراوورمیں انہوں نے 15 رن لٹائے۔

Loading...

ٹینشن دورکرنےکے لئے دھونی بھی کرتے ہیں کچھ ایسا 

حالانکہ سپراووربھی ٹائی رہا اورباونڈری کی بنیاد پرانگلینڈ نے خطاب جیت لیا۔ ٹرینٹ بولٹ جمعرات کی صبح بولٹ آکلینڈ پہنچ گئے اوران کا چہرہ ان کا دکھ ظاہرکررہا تھا۔ اس ٹینشن سے باہرنکلنے کےلئے بولٹ نےجو طریقہ بتایا، وہ بالکل دھونی کےطریقےسے ملتا جلتا ہے۔ جب بھی دھونی ٹینشن میں ہوتے ہیں، وہ اکثراپنے کتوں کے پاس جاتے ہیں اورساتھ میں ان کےساتھ کھیلتے ہیں۔

جمی نیشام کی گیند پرمڈ وکٹ باونڈری پر اسٹوکس کا کیچ لپکنے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کا پیرروپ سے چھو گیا تھا۔ جمی نیشام کی گیند پرمڈ وکٹ باونڈری پر اسٹوکس کا کیچ لپکنے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کا پیرروپ سے چھو گیا تھا۔

دھونی کےمطابق ان کےکتے ان سے یہ نہیں پوچھتےکہ وہ آج کیسا کھیلے۔ ان کے اسی نقش قدم پراب ٹرینٹ بولٹ چلیں گے۔ آکلینڈ پہنچنے پربولٹ سے جب پوچھا گیا کہ اب وہ کیا کریں گےتوانہوں نےکہا کہ سب سے پہلے وہ اپنےگھرجائیں گے۔ تقریباً چارماہ سے وہ گھرنہیں گئے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اپنےکتے کے ساتھ سمندرمیں گھومنے جائیں گے اوران سب سے باہر نکلیں گے۔ بولٹ نےکہا کہ انہیں پورا یقین ہےکہ ان کا کتا ان سے ناراض نہیں ہوگا۔ سری لنکا دورے پرجانے سے قبل پورا آرام کریں گے۔

Loading...